Sunday, January 6, 2019

نمبر دو مفردات کی پہچان

۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ نمبر دو مفردات کی پہچان ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کی پوسٹ شروع کرنے سے پہلے مین آپ کو یہ بتا دون کہ مین نے کل اور پرسون دو دن غائب رھنا ھے یعنی پوسٹ نہ لکھ سکون گا یہ وقت مین چل سو چل مسلسل سفر مین رھون گا انشاءاللہ کل دن گیارہ بجے مندھرے پہنچنا ھے تھوڑی دیر وھان رک کے پھر اسلام آباد کی طرف گامزن ھونا ھے ایک تا دو بجے مری پہنچنا ھے ایک تا دو گھنٹہ وھان ٹھہرنے کےبعد واپس براستہ اسلام آباد شام سات بجے تک ھری پور ھزارہ سے چند کلو میٹر پہلے پنیان گاؤن پہنچ جانا ھے رات وھان ھی جناب محمد اعظم مسلم صاحب کے ھان ٹھہرنا ھے پھر صبح دوبارہ اسلام آبادبلکہ مارگلہ پہنچنا ھے پھر واپسی چکری کچھ دیر رکنا ھے وھان سے بذریعہ موٹر وے واپس شام تک گھر پہنچون گا پھر آپ سے بشکل پوسٹ ملاقات شروع ھو گی آئیے آج بات کرتے ھین طباشیر پہ
طباشیر۔۔۔۔۔ یہ synthetic اور اصل دونون حالتون مین ملتی ھے synthetic علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ مین بنتی ھے لیکن مارکہ انڈیا کا لگا ھوتا ھے لوھے کے ڈبہ مین یا پلاسٹک کے ڈبہ اور لفافہ مین بھی پیک ملتی ھے اس کا رنگ گہرا سفید دودھیا اور بہت ھی سستی ملتی ھے جبکہ اصل طباشیر جلے ھوۓ کوئلہ جیسی ھوتی ھے جو مختلف سائز کی ڈلیون اور ھلکے بور مین ملتی ھے اس کو طباشیر بانسی کہتے ھین یہ دوھزار تا پچیس سو مین کلو ملتی ھے جبکہ خوبصورت اور نمبر دو طباشیر سو تا ڈیڑھ سو مین کلو ملتی ھے فرق خود ھی دیکھ لین
عرقیات۔۔۔بازاری عرقیات یا تو ایسینس ملے ھوتے ھین یا پھر دوا کا وزن جو عرق مین ھونا چاھیے اس مقدار سے بہت ھی ھلکے ھوتے ھین یہ سوال آج کی پوسٹ پہ ھی آیا تھا بہتر ھے عرق خود ھی تسلی سے کشید کرین یا کسی تسلی والے دوکاندار سے لین
ست ۔۔۔ یہ بھی مارکیٹ مین دو طرح کے آتے ھین اب وہ ست جو لیبارٹریون مین ھی تیار ھوتے ھین جیسے ست پودینہ ست اجوائن ست الائچی یا پھر کافور وغیرہ ان کا خریدنا بازار سے مجبوری بھی ھے اور کسی حد تک درست بھی ھوتے ھین اور یہ ست تیار کرنا عام طبیب کے بھی بس کا روگ نہین ھے مین کبھی طریقہ بنانے کا لکھ دونگا ھو سکے تو بنا لیجئے گا باقی کچھ ست بازار مین بالکل ھی ناقص ھوتے ھین جیسے ست گلو ست ملٹھی ست کیکر وغیرہ ان کے بنانے کا طریقہ بھی آسان ھے انشاءاللہ سفر سے واپسی پہ طریقہ لکھ دونگا کوشش کرین خود ھی تیار کرین ایمانداری کی بات ھے آخرالذکر ست مکمل دو نمبر ھوتے ھین خود تیار کرکے دیکھ لینا بلکہ جب تیار کرین گے تو قیمت سے اور ذائقہ اور رنگ سے ھی اندازہ ھو جاۓ گا
زیرہ سیاہ ۔۔۔دوستو سفید زیرہ کو سرکہ مین بھگو کر ذرا بھون لیا جاتا ھے اسے سیاہ بنا کر بازار مین لے آتے ھین جبکہ زیرہ سیاہ ایرانی یا قندھاری نام سے ملتا ھے اس کی شکل شباھت ھی علیحدہ ھے یہ سیاہ چمکدار اور سائز مین نہایت چھوٹا ھوتا ھے جبکہ نمبر دو سفید زیرے کے ھی جتنے سائز کا ھوتا ھے آج کے لئے اتنا ھی کافی ھے دعاؤن مین یاد رکھیے گا

No comments:

Post a Comment