Thursday, January 10, 2019

اھم بات بلکہ اصلاح کی باتین

۔۔۔۔۔۔۔ اھم بات بلکہ اصلاح کی باتین۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ایک پوسٹ دیکھ کر مین سوچ مین پڑ گیا کسی نے سرعت انزال کی پوسٹ لکھی ھوئی تھی اور نیچے روضہ رسول اللہ صلى الله عليه و سلم کی تصویر لگی ھوئی تھی اور یہ دیکھ کر نہایت ھی افسوس ھوا اب مجھے سمجھ نہین آئی ان صاحب کو کیا کہون کہ ان کی عقل کدھر چرنے گئی ھوئی ھے خدا کے بندے ذرا خود ھی سوچ لے پوسٹ قوت باہ اور تصویر روضہ رسول کی
کم سے کم کچھ تو عقل والا کام کیا ھوتا اگر تصویر ھی ساتھ لگانی ھے تو ادویات کی لگاتے اس کے علاوہ مین اور کچھ نہین کہون گا آج تک اتنی تنقید مین نے کسی بھی طبیب پہ نہین کی یہان کام برداشت سے باھر تھا اس گروپ مین ھر اس طبیب کی حوصلہ افزائی کی جاتی ھے جس کی سوچ تعمیری ھو اچھا لکھین اور سوچ کر لکھین اور نیا لکھین پرانے نسخہ جات تقریبا سب کے علم مین ھین آپ نے بہت ھی پرانا نسخہ نظریہ مفرد اعضاء کا لکھا جس مین زیرہ کا وزن ٣٥گرام اور سقمونیا کا وزن ٥گرام لکھ دیا سیدھا سیدھا لکھ دیتے ایک تولہ سقمونیا سات تولہ زیرہ پیس کر ملا لینا ھے ساتھ یہ بھی لکھ دیتے غدی اعصابی ھے بات سب کو سمجھ بھی آجاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری آپ سے بھی اور دیگر نئے حکماء سے ایک ھی گزارش ھے پہلے گروپ کے اصول قوائد لازمی پڑھین اور ساتھ کبھی بھی کسی مقدس مقام کی تصویر نہ لگائین مقدس مقامات کا احترام مقدم رکھین اگر لگانی ھی تو مفردات کی تصویر لگا سکتے ھین باقی پرانے لکھنے والے حکماء سے بھی گزارش ھے جب بھی کچھ ایسی غلطی دیکھین لازما نشاندھی وہ خود کیا کرین باقی ایک بات خوش آئیند جو مجھے نظر آتی ھے بہت سے حکماء نے میری تقلید مین نبض یا کچھ اسی قسم کے مضامین لکھنے شروع کیے ھین یہ بہت ھی اچھی بات ھے اب قوت باہ کو چھوڑ کر دیگر امراض پہ بھی بہت سے دوستون نے لکھنا شروع کررکھا ھے یہ بھی بہت ھی اچھی بات ھے سب مبارک باد کے مستحق ھین ھمارا سب سے بڑا مقصد طب کو وہ مقام دلوانا ھے جس کی طب مستحق ھے عزت والا مقام اور آپ سب طبیب میرے بھائی ھین اگر کسی کے پاس علمی کمی ھے تو کوئی بات نہین اسے سمجھانا ھمارا کام ھے علم طب کو آسان الفاظ مین پیش کرنا دلائل اور حقائق طب بتانا ھمارا مشن ھے سب امراض پہ لکھنا اور تحقیقات کرنا طب کا سب سے بڑا مشن بنانا ھے یاد رکھین علم طب کتب مین بہت ھی مشکل ھے اسے آسان الفاظ مین سمجھانا ھمارا کام ھے نئے مبتدی اطباء کو جن جن اصول اور قوائد طب کی جہان سمجھ نہین آتی نشاندھی کرین اس کی وضاحت ضرور لکھ دی جاۓ گی اللہ تعالی سب کو سیدھے راستہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے دعاؤن مین یاد رکھیے گا اللہ حافظ

No comments:

Post a Comment