Sunday, December 9, 2018

تبخیر معدہ یعنی پیٹ مین گیس بھرنا 2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔تبخیر معدہ یعنی پیٹ مین گیس بھرنا ۔۔۔۔۔دوسری آخری قسط۔۔
آج بات کرنی تھی علاج کے بارے مین
کل کی پوسٹ مین ایک بھی ایسا سوال نہین آیا جس کا جواب ضروری ھوتا بس بہت سے لوگون نے ایک ھی بات کررکھی تھی کہ مجھے بھی گیس ھے اوراپنی اپنی مرض کا لکھ رکھا تھا ساتھ ساتھ یہ مطالبہ تھا کہ فوری نسخہ لکھ دون اب بعض نے تو یہان تک کیا کہ انباکس مطالبہ کیا کہ ھمین ابھی یہان نسخہ لکھین مین آپ کو چند باتون سے آگاہ کردون پہلی بات میرے لئے پورے گروپ مطب کامل کے سب لوگ برابر ھین کسی کو انفرادی طور پہ انباکس دوا نہین بتاتا اب آپ خود ھی سوچ لین روزانہ کے حساب سے کثیر تعداد مین میسج کا جواب لکھنا ممکن نہین ھوتا مین گروپ اور انباکس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ صبح ایک گھنٹہ شام وقت دیتا ھون اس سے زیادہ ممکن نہین ھوتا اور بھی غم ھین زمانے کے اس غم کے سوا ۔۔۔۔۔۔آئین اب بالمزاج ھی نسخون کا ذکر کرتے ھین
پہلی تبخیر جس کا کل کی پوسٹ مین ذکر کیا تھا اعصابی عضلاتی جس مین پیٹ مین گڑ گڑ کی آوازین بھی آتی ھین اس مین آپ بہترین دوائین تریاق تبخیر اور غدی عضلاتی شدید ھین ان دونون کا استعمال کرین نسخے مندرجہ ذیل ھین
تریاق تبخیر۔۔۔۔۔۔ شنگرف رومی تولہ۔۔۔جائفل دو تولہ ۔۔دارچینی ۔۔دو تولہ ۔۔عقرقرحا دو تولہ ۔۔۔فلفل دراز دو تولہ ۔۔۔۔۔ زنجبیل دو تولہ ۔۔۔آب لہسن 24 تولہ
پہلے شنگرف کو باریک کھرل کرین چار گھنٹہ تاکہ چمک ختم ھو جاۓ پھر باقی دوائین باریک پیس لین اور ان کو ملا لین پھر آب لہسن تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کرتے جائین جب گولیان بنانے کے قابل ھو جاۓ تو نخودی گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی
غدی عضلاتی شدید کا نسخہ ۔۔۔ اجوائن دیسی ۔۔۔رائی ۔۔تیز پات برابروزن باریک پیس کر پانی ڈال کر نخودی گولیان بنا لین دو دو گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب بات کرتے ھین عضلاتی اعصابی تبخیر کی ۔۔۔جس مین پاخانہ کئی روز بھی نہ آۓ یا روزانہ آۓ بھی تو سخت آتا ھے یا پھر میگنیون کی شکل مین آۓ تو اس مین تریاق معدہ اور حب سلاطین دین یا کم سے کم تریاق معدہ ساتھ غدی عضلاتی ملین دین اب ان کی دوائین مندرجہ ذیل ھین
حب سلاطین ۔۔۔۔ کچلہ مدبر چار تولہ ۔۔۔رائی آٹھ تولہ شنگرف دو تولہ ۔۔۔مغز جمال گوٹہ ایک تولہ پہلے شنگرف کو چار گھنٹہ کھرل کرکے چمک ختم کرین پھر جمال گوٹہ کے مغز نکال کر ایک ایک ڈال کر اس مین کھرل کرتے جائین جب سب ویزلین کی طرح یا تیل ھو جائین تو اب ان مین باقی ادویات باریک پیس کر ڈالکر خوب اچھی طرح مکس کرین پھر تھوڑا پانی ڈال کر باریک دانہ مونگ برابر گولیان بنا لین ایک تا دو گولی دن مین تین بار دی جا سکتی ھے ھمراہ پانی دین
تریاق معدہ۔۔۔۔۔گندھک آملہ سار بیس گرام ۔۔اجوائن دیسی چالیس گرام ۔۔پودینہ بیس گرام باریک پیس کر سفوف بنا لین ایک تا دو ماشہ تک کھلا سکتے ھین دن مین تین بار دین ھمراہ پانی
اگر حب سلاطین استعمال نہ کرنی ھو تو مین نے غدی عضلاتی ملین کہا ھے وہ دین اس کا نسخہ یہ ھے
تارا میرا 40گرام ۔۔۔اجوائن دیسی 40گرام ۔۔۔بابچی 40گرام ۔۔گندھک آملہ سار 120گرام باریک پیس کر پانی کی مدد سے نخودی گولیان بنا لین ایک تا تین گولی دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب بات کرتے ھین عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی تبخیر مین جس مین ھوا بھی خارج ھوتی ھے اور پیدا بھی بہت ھوتی ھے اور پا خانہ مین بھی کوئی خاص رکاوٹ نہین ھوا کرتی ان سب کی تفصیل پچھلی پوسٹ مین کرچکا ھون اب اس کا علاج بہترین یہ ھے کہ غدی اعصابی ھضم دو حصہ اور اعصابی غدی ھضم ایک حصہ ملا کر دن مین تین بار دین اگر ساتھ کچھ بھی قبض کی شکایت ھو تو غدی اعصابی ملین دو دو گولی دن مین تین بار دین اب باری آتی ھے ان کے نسخون کی تو بالترتیب پہلے غدی اعصابی ھضم کا نسخہ۔۔
سنڈھ ۔۔مرچ سیاہ ۔۔۔فلفل دراز ۔۔۔ نوشادر ٹھیکری ۔۔۔ پودینہ ۔۔ھر ایک دس گرام گندھک آملہ سار ۔۔۔ریوند خطائی ۔۔۔ میٹھا سوڈا ۔۔ھر ایک 40گرام ۔۔نمک خوردنی 80گرام ست پودینہ چھ ماشہ اب سب دواؤن کو باریک پیس لین چار رتی تا ایک ماشہ تک دن مین تین بار ھمراہ پانی دین
اب نسخہ اعصابی غدی ھضم کا۔۔۔۔ سجی کھار دو تولہ ۔۔۔سہاگہ دو تولہ ۔۔۔ الائچی کلاں چار تولہ سب کو باریک پیس لین ایک تا دو ماشہ دن مین تین بار ھمراہ پانی خیر آپ نے میرے اوپر بتاۓ طریقہ کے مطابق دین اور اگر ملین غدی اعصابی کا نسخہ جس نے دیکھنا ھو تو میری ملینات مین پڑھ لین
اب کچھ لوگ یہ سوال ضرور کرتے ھین کیا بلڈ پریشر والے یہ دوائین کھا سکتے ھین کیا شوگر والے یہ دوائین کھا سکتے ھین مین نے دیکھا ھے ان مین بہت سے طبیب حضرات ھوتے ھین مجھے سمجھ نہین آتی انہون نے آج تک کیا تعلیم حاصل کی ھے اب ایک نقطہ بھی ان ھی باتون مین سمجھ لین حقیقی شوگر کے مریض کو تبخیر معدہ ھو ھی نہین سکتی اب اسے تو ان دواؤن کی ضرورت ھی نہین ھوتی اگر پھر بھی کسی کو مسئلہ تبخیر کی طرح کا ھے تو مرض کچھ اور ھو گی باقی رھی بات بلڈ پریشر والے کی بات تو دوستو یہ حقیقت مین ایک علامت ھے مرض نہین ھے بلڈ پریشر ضروری نہین بندہ دل کا مریض ھو تب ھی زیادہ ھوتا ھے قطعی نہین بلکہ بلڈ پریشر بے شمار وجوھات سے ھو سکتا ھے جن مین گردے کے امراض اعصاب کے دماغی امراض معدہ اور جگر کے امراض اب ایسے مریض کو اپنے قریبی معالج سے مشورہ اور درست تشخيص کے بعد ھی دوائین دینی چاھین خود سے معالج کبھی بھی نہ بنین اب ایک آخری بات بہت سے لوگ کچھ اس طرح کی پوسٹ جیسے مجھے گردے مین پتھری ھے اس کا علاج بتا دین اور پھر مجھے ٹیگ کردیتے ھین اب اس کا میرے پاس تو کوئی جواب ھی نہین ھوتا کیونکہ صاحب پوسٹ نے لکھ کر اپنا فرض ادا کردیا مین جواب لکھ نہین پاتا کیونکہ پتھری تو تین قسمون کی گردون مین پائی جاتی ھے اب مجھے کیا پتہ کونسی پتھری کی بات ھے یہ مین نے مثال دی ھے بات کرنے کا مقصد یہ ھے کہ جب تک درست تشخيص نہ ھو جواب کیسے لکھین اب یار دوست اپنا فرض سمجھتے ھوۓ فورا دوا لکھ دیتے ھین جو کہ سراسر غلط بات ھے جو بھی شخص کسی مریض کی مرض لکھے کم سے کم چند باتین ضرور لکھا کرین جنس عمر وزن مرض کی ایک ایک علامت کی تفصیل قارورہ کا رنگ نبض فی منٹ رفتار تب کچھ اندازہ ھو سکتا ھے نیک تمناؤن کے ساتھ اجازت محمود بھٹہ

No comments:

Post a Comment