Thursday, December 13, 2018

وھم و نسیان والی پوسٹ کی اصلاح اور تشریح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ وھم و نسیان والی پوسٹ کی اصلاح اور تشریح ۔۔۔۔
نہایت ھی افسوس ھوتا ھے اور سمجھ نہین آتی اس قوم کا کیا بنے گا کل کی پوسٹ مین ایک دوا لکھی جس کا نام یشب یمانی لکھا ھوا تھا جسے سب نے خود بخود ھی شب یمانی پڑھنا اور سمجھنا شروع کردیا یہ تحریر پڑھنے کے بعد کل کی پوسٹ اور اس کے کمنٹس ضرور پڑھنا تاکہ آپ کو غلطی کا علم ھو سکے اب وضاحت کیے دیتا ھون
یشب کو Silicon Dioxide انگریزی مین کہتے ھین یہ سفید بھی ھے خاکستری بھی ھے اور سبز کا رنگ کا بھی ھے اس کا انگریزی دوسرا نام Agate اگیٹ بھی ھے
یہ معدنی پتھر ھے جواھرات مین ھی چھوٹا موٹا شامل ھے
بہترین قسم کا یمن کے علاقہ سے نکلتا ھے باقی ملکون مین بھی نکلتا ھے اس لئے اسے اعلی قسم ظاھر کرنے کے لئے یشب یمانی کہتے ھین ویسے نام یا تو یشب یا سنگ یشب لکھا ھوتا ھے
یہ دل خفقان نسیان دماغ وسواس اور معدہ کی امراض مین فائدہ مند ھے اور بہت ھی قدیم حکماء اسے ان امراض مین استعمال کرتے آئے ھین
امید ھے اب لفظ یشب یمانی کا مطلب سمجھ آگیا ھو گا
اب بات کرتے ھین شب یمانی کی جسے انگریزی مین Aluminous sulphate کہتے ھین عام نام انگریزی مین ایلمAlum لیا جاتا ھے یہ سیشہ کی مانند ڈلیان ھوتی ھین یاد رھے یہ بھی ملک یمن کے پہاڑون سے گوند کی شکل مین نکل کر ٹپکتی اور جمتی ھے اس لئے اسے شب یمانی کہا جاتا ھے اور یمن سے ھی دوسرے ممالک مین بھیجی جاتی تھی لیکن اب یہ مصنوعی طریقہ سے ھر ملک مین تیار ھوتی ھے آپ کی معلومات کے لئے بتا دون پاکستان مین پہلے پہل کالاباغ اور کٹکی مین ھوا کرتی تھی جبکہ اس وقت میرے ھی شہر منڈی بہاوالدین مین بھی بنتی ھے یعنی لفظ یمانی لفظ یمن سے مشتق ھے بات صرف شب اور یشب کی تھی جبکہ یار لوگون نے خود ھی یشب کو شب بنا لیا کیا آپ اسی طرح دوائین بناتے ھین اور اسی طرح ادویات کو سمجھتے ھین کیا آپ لوگون نے یہی اصول بنانا ھے اب جس دوا کے ساتھ لفظ یمانی آئے تو وہ پھٹکڑی ھی ھے کچھ تو درست پڑھ لیا کرین یا پھر اگر مین یون لکھ دیتا سنگ یشب ۔۔۔ تو پھر آپ نے خود بخود ھی اسے کوئی بھی سنگ بنا دینا تھا مثلا سنگ دانہ سنگ سماق سنگ یہود سنگ سرماھی سنگ مرمر سنگ چقماق سنگ آھن سنگ آتش سنگ راسخ یا سنگ جراحت یعنی کچھ بھی سنگ بنا سکتے ھین مہربانی فرما کر میری پوسٹ پہ مجھ سے سوالات کر لیا کرین مجھ سے یہ پوچھ سکتے ھین کہ یہ بات سمجھ نہین آئی اب یہ تشریح نہ کیا کرین کہ یہ فلان دوا کا نام ھے اب جس نے یشب یمانی کی جگہ پھٹکڑی ڈال لی اس کا بیڑا تو غرق ھوا نا آپ کو کیا فائدہ ھوا

No comments:

Post a Comment