Saturday, November 7, 2020

برھمی بوٹی عجیب وغریب فوائد

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ برھمی بوٹی عجیب وغریب فوائد ۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دور کے اھم مسائل وامراض نفسیاتی بھی ھین یا دماغی کہہ سکتے ھین انکی طرف توجہ بھی کم ھوتی ھے بلکہ مریض خود بھی لاپرواھی کی مثال قائم کردیتا ھے اور مریض اور خاندان کے افراد توجہ اس وقت دیتے ھین جب بیڑاغرق ھوچکا ھوتاھے پھر کوئی تو شیزوفرینا کا علاج پوچھ رھا ھوتاھے تو کوئی اینگزائٹی کا علاج پوچھ رھا ھوتاھے اب بھی ان کو یہ پتہ نہین ھوتا کہ یہ کونسی دماغی امراض ھین بس نام سن رکھا ھے دوستو سب سے پہلے مرض کی کیفیت حقیقت اصلیت اسباب یعنی کیون اور کیسے ؟ سب کا علم ھونا ضروری ھوتاھے علاج معالجہ تو بعد کی بات ھے خیر یہ علامات کے مجموعہ کے نام ھین دماغی امراض بے شمار ھین اور دور حاضر مین دماغی امراض بھی بے شمار عام ھوچکی ھین اور نہایت افسوس ھوتاھے جب حکماء ۔۔۔۔۔اب کیا کہون ؟؟؟ بس جانے دیتا ھون کچھ کہنے کافائدہ نہین ھے ۔۔۔

خیر دوستو موضوع کی طرف آتے ھین برھمی بوٹی اور برھم ڈنڈی ملتے جلتے نام ھین لیکن دونون ادویات الگ الگ ھین برھمی بوٹی مفروش لسوڑے درخت کے پتون کی شکل مین اور کچھ کے خیال مین گھوڑے کے پاؤن کی شکل جیسی ھوتی ھے اسلۓ اسے گھوڑے سمی بھی کہاجاتاھے پاکستان مین ھر نہر کنارے نمی والی جگہون پہ اور خاص کر ھری پورھزارہ مین عام پائی جاتی ھے

فوائد مین ھرکتاب مین چند باتین ھرایک نے بغیر تحقیق ملتی جلتی لکھی ھین محرک ومقوی دماغ مسمن بدن مدربول مفرح دماغ تقویت حافظہ ضعف دماغ وضعف بصارت وغیرہ وغیرہ  اور استعمال کرنے کےلئے ھرایک نے دودھ کی ھدایت کررکھی ھے بس مزاج مین کچھ نے سردتر کچھ نے ترسرد کچھ نے گرم خشک لکھ رکھا ھے جبکہ درست مزاج اعصابی عضلاتی ھے اور فوائد مین حافظہ کی کمزوری نسیان اور نفسیاتی امراض مین باکمال ھے بلکہ پاگل پن تک دور کرتی ھے بلکہ کچھ عرصہ قبل مین نے ایک معجون پاگل پن خاص طور پر لکھی تھی یہ بھی برھمی بوٹی سے بنتی ھے فوائد مین بہت ھی اعلی دوا ھے اسی گروپ مطب کامل مین ۔۔۔ معجون پاگل پن ۔۔۔۔ سرچ کرین پوسٹ آپکے سامنے ھوگی 

خیر مقدار خوراک تازہ حالت مین ایک تاتین ماشہ تک اور سوکھی ھوئی چاررتی تاماشہ تک استعمال کی جاسکتی ھے 

اب سب سے پہلے اسکا ایک نہایت اعلی نسخہ لکھتا ھون

برھمی بوٹی گل سرخ اصل مغز بادام برابروزن پیس کررکھ لین

دوتاتین ماشہ ھمراہ دودھ گاۓیابکری ھوتوبہتر ھے نہ ملے توبھینس کادودھ استعمال کرلین

فائدے۔۔۔

مقوی دماغ اور مفرح قلب ھے

ھرقسم کی جلن خواہ سینہ مین ھو یا مثانہ مین ھو یعنی سوزاک کی وجہ سے پیشاب مین جلن ھو فوراکنٹرول کرتی ھے

مروڑ والے پیچش مین موثرھے

چھپاکی ٹھیک کرتی ھے

بے چینی سردرد بے خوابی درست ھوتی ھے

یہان ایک اھم نقطہ بتادون سرد خشک دوائین مدر بول نہین ھوا کرتی ھان جب اس مین تری  غالب کردین گےتومدربول ھوجایاکرتی ھین 

اب دوسری دوا لکھتا ھون

برھمی بوٹی پانچ تولہ ۔۔ وج ترکی دوتولہ ۔ دارچینی تین تولہ ۔ ھلیلہ سیاہ دوتولہ پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین اینگزائٹی جیسی علامات بہت موثر ھے اور جوف دماغ سےجب کیمیائی مادہ ڈوپامن DOPAMINخارج ھوکرعضلات کی اختیاری حرکات کو منظم کرتاھے اگر یہ نہ نکلے تو یادرکھین عضلات کی حرکات غیر منظم ھوجایا کرتی ھین  اس مرض سے بے اختیار ھاتھ کانپنا سر کانپنا یا بدن کے دیگر اعضاء پر اثرانداز ھوکربے اختیار کردیتے ھین جسے آپ مرض رعشہ کے نام سے جانتے ھین یاد رکھین یہ اعصابی تحریک اور عضلاتی تسکین کا مرض ھے اسکے علاج کےلئے مقام تسکین پرتحریک پیدا کرین گے تو ڈوپامن رطوبت خارج ھونا شروع ھوجائے گی اور مرض رعشہ سے نجات مل جاتی ھے اسکے یہ دوا بہت فائدہ مند ھے 

دوستو آج کے لئے اتناھی کافی ھے بس آنکھون کے مسائل کی وجہ سے زیادہ نہین لکھ سکتا اور آخر مین ایک بات بتا دون مرض رعشہ ایلوپیتھی مین تقریبا لاعلاج مرض سمجھاجاتاھے سواۓ نیند آور ادویات اور چندایک امدادی ادویات جیسے مصنوعی ڈوپامن دے کر کنٹرول حاصل کیاجاتاھے جبکہ مرض توتب ھی مکمل ٹھیک کی جاسکتی ھے جب جوف دماغ سے مسلسل ڈوپامن خارج ھو یعنی وہ نظام خود بخود کام کرنا شروع کردے اس پہ مذید تحقیقات جاری ھین انشاء اللہ آپکو آگاہ کیا جاۓ گا بشرط زندگی بس دعا کیاکرین اللہ تعالی صحتیاب فرمادین اور ھمت عطاء فرمائے آمین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

1 comment:

  1. اللہ تعالی آپ کو صحت کاملہ اور عمر دراز عطا فرمائے آمین

    ReplyDelete