Sunday, November 15, 2020

فالج کا علاج سات دن مین|paralysis

 ۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Paralysis treatment in 7 days

#paralysis|#paralysistreatment

۔۔۔۔ فالج کا علاج سات دن مین ۔۔۔۔۔۔۔۔

ساقی صاحب نہایت خوش اخلاق اور زندہ دل شخصیت ھین نام سے شاید بعض لوگ کچھ اور اخذ کرتے ھون جبکہ ساقی صاحب دن رات زیادہ وقت مسجد مین ذکراذکار وعبادت مین گزارتے ھین ضلع سرگودھاکاھی ایک بڑاشہر کوٹ مومن ان کی رھائش ھے کیمسٹری کے پروفیسر رھےھین سیکنڑون شاگرد جو ملک اور بیرون ممالک اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رھے ھین اپنے استاد کی خدمت کےلئے ھروقت کوشان رھتےھین ان سے دعائین اور برکتین سمیٹتے ھین آج صبح ساقی صاحب نے فون کیا خیریت دریافت کی اور باتون ھی باتون مین کچھ ادویات پہ بات چل نکلی مین نے انہین آگاہ کیا کہ کل مین قلمی شورہ لایا ھون جو پاکستان کا سب سے بہترین قلمی شورہ ھے اسکا باقاعدہ کنواں ھے اور اس مین نمک کی مقدار محض دس فیصد ھے انشاء اللہ آج اس سے وہ نمک بھی الگ کردین گے اور خالص حالت مین لے آئین گے اب ساقی صاحب اپنا حصہ بقدر جثہ مانگ لیا خیر انہی باتون مین ساقی صاحب نے ایک بہت ھی اعلی نسخہ پیش کیا ساتھ ھی تفصیل سے آگاہ کرتے ھوۓ فرمانے لگے کہ بے شمار دوستون کو بناکر استعمال کرنے کی تعلیم دی اکثریت لوگ سات دن مین مکمل صحت یاب ھوۓ چند ایک کو ایک دودن زیادہ کھلایا ورنہ پانچ تاسات روز مین ھی شفا ملی یہان مین یہ بھی بتادون یہ سب فالج کی ابتدائی سٹیج کےلئے تجربات ھین دوچار سال پرانے فالج کے مریض پر کتنا کاریگر ھے اس کا مجھے علم نہین اور نہ ھی ساقی صاحب سے پوچھ سکا خیر میرے دل کو بہت ھی مطمئن کرنے والی دوا تھی اب ان کی اجازت سے ھی آپ سب کو بتارھا ھون آپ سب پر فرض ھے ساقی صاحب کی صحت کےلئے دعا ضرورفرمائین لیجئے اب دوا کو سمجھین

دوا مین کل تین ھی اجزاء ھین 

بیر بہوٹی دس گرام

عقرقرحا دس گرام

کشتہ بارہ سنگھا تین گرام

اس دوا مین سب سے بڑا مسئلہ خالص بیر بہوٹی حاصل کرنا ھے مارکیٹ مین پنبہ دانہ کورنگ لگاکر بیر بہوٹی بناکر پیش کردیاجاتاھے جبکہ برسات کے موسم مین پورے ملک مین ھرجگہ زمین سے عام نکلتی ھے بس پنساری سے لیتے وقت ایک نمبر کی بیر بہوٹی دینے کو کہین اور عقرقرحا بھی ایک نمبر لین کشتہ بارہ سنگھا بے شک ھمدرد یا کسی بھی کمپنی کا تیار شدہ حاصل کرلین خیر پیس کرتینون دوائین اچھی طرح مکس کرلین اب ایک رتی اور زیادہ سے زیادہ دورتی بیس گرام شہد مین ملاکرکھلادین بس ایک ھی خوراک روزانہ دین اس دوا کے استعمال سے ویسے تو بلڈپریشر نہین بڑھتا پھر بھی بلڈپریشر والے احتیاط کرین دوسرا سوال جو کمنٹس مین پوچھاجاتاھے وہ ھے شوگر والے کھا سکتے ھین ؟توجواب ھے جی ھان کھاسکتے ھین بشرطیکہ شہد اصل ھو 

اب ایک تیسرا سوال بھی ھے وہ ھے زبان کی لکنت کے بارے مین تو دوتین روز کھلانے سے لکنت ٹھیک ھوجاتی ھے بس بچون کو نہ دین اگر دینی ھے تو مقدار خوراک ایک چاول اور شہد چمچ بھر مین دے سکتے ھین محمودبھٹہ گروپ مطب کامل آپکا آخری سوال لقوہ اور خدر مین بھی اسی طرح موثرھے

No comments:

Post a Comment