Tuesday, November 3, 2020

امربیل سوداوی مادے کی دشمن دوا|Amerbail

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

AmerBail۔۔۔۔۔ امربیل سوداوی مادے کی دشمن دوا ۔۔۔۔۔۔

مفردات کی کتابون مین اس بوٹی کے مختلف فوائد اور مختلف نام تو ضرور لکھے ھین اب جوبات خاص سب مین مشترک ھے یعنی جس بات پہ سب اتفاق کرتے ھین وہ ھے کہ سوداوی مادے کو بدن سے ختم کرتی ھے کیون اور کیسے اس بارے مین کوئی تشریح کسی بھی کتاب مین موجود نہین ھے اب جو باتین مین آپ کو بتانے لگا ھون یہ کسی بھی کتاب مین آپ کو نہین ملین گی 

امربیل جسے آپ افتیمون اکاس بیل جیسے مشہور نامون سے جانتے ھین یہ آپکو چند مشہور درختون پر چمٹی ھوئی ملے گی جس مین بیری کا درخت کیکر کادرخت پھلاہی کا درخت اور پودون مین لوسن یعنی برسیم جس سے ھیوموپیتھی کی طاقت کی مشہور دوا الفاالفا تیار کی جاتی ھے دیہات مین اسے بہترین چارے کے طور پرکاشت کیاجاتاھے اس پہ بھی چمٹی نظر آۓ گی باقی درختون پہ یا توھوگی ھی نہین یا پھر ھوگی تو نشوونما بہت کم ھوگی کیا آپ جانتے ھین کہ ایسا کیون ھے ؟؟؟

دوستو حقیقت یہ ھے کہ اس بوٹی کی غذا ھی سوداوی مادہ ھے اور ایسے تمام درخت جن مین سوداوی مادہ موجود ھے یہ اس پر خوب پھلتی پھولتی ھے بلکہ یہان تک کہ اس وقت تک یہ قائم دائم رھتی ھے جب تک وہ درخت سوکھ ھی نہ جاۓ یعنی جس درخت پہ یہ پودا چڑھ جاۓ اسے تباہ برباد کرکے رکھ دیتی ھے بے شک مشاھدہ کرلین 

یعنی خالص سودا بطور غذا کھاتی ھے اور اپنے اندر خالص گندھک پیدا کرتی ھے اب اس بوٹی مین بہت کچھ کیمیاگرون کےلئے بھی ھے جو گندھک کی تلاش مین ھوتے ھین خیر کیمیاء گری یہان موضوع نہین ھے بس اشارہ کافی ھے 

اب بات سمجھ لین بیری کا مزاج خشک سرد یعنی خالص سودا

کیکر کا مزاج خشک سرد یعنی خالص ھے 

اور برسیم یعنی لوسن کا مزاج بھی عضلاتی غدی ھے یہ مین نے تین مثال دے دی ھین مذید یہان نہین لکھون گا انشاء اللہ اس پہ تھوڑی تھوڑی کرکے تحقیقات آپ تک ضرور پہچائی جائین گی یہ بھی اس لئے لکھ رھا ھون کہ دودن پہلے جو پوسٹ ھیپاٹائٹس اور کینسر کے علاج کی صورت مین اسی گروپ مطب کامل مین لکھی تھی اس مین کافی کچھ سوالات تھے اب سب سوالون کاجواب مشترکہ طور پر امربیل کی تشریح کرکے لکھ رھا ھون آپ بس محمودبھٹہ کےلئے دعا کردیا کرین اللہ تعالی میری نظر پوری طرح بحال کردے پھر انشااللہ پہلے کی طرح تفصیلی مضامین کا سلسلہ شروع ھوگا خیر آگے چلتے ھین 

جس طرح یہ بوٹی درختون پودون سے سوداوی مادہ کھینچ لیتی ھے بالکل اسی طرح اس کے استعمال کرنے سے انسانی بدن سے بھی سوداوی مادہ ختم کرکے دم لیتی ھے 

اب یہ دونون امراض یعنی کینسر اور ھیپاٹائٹس سی اور بی سوداوی مادے کی خطرناک امراض مین سے ھین یہان ایک بات اور بھی سمجھ لین اب جو طبیب ھین انہون نے صفراء کی پانچ غیر طبعی اقسام تو پڑھ رکھی ھونگی یہ بھی جانتے ھونگے کہ صفراء جل جانے سے سودا پیدا ھوتی ھے یہی صفراء کی پانچ غیر طبعی حالتین ھیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ھین اب افتیمون کاکام ھے سودا کو بدن سے خارج وختم کرے اور یعنی صفراء غیر طبعی کوبھی بدن سے خارج وختم کرے اور صالح صفرا رھنے دے یہان یہ بات بھی یاد رکھین کینسر بدن مین جہان کہین بھی ھو سیدھا سیدھا سوداوی مادہ ھے اب اس کی صورتین مختلف ھین کونسی صورت پہ کتنی قوی دوا استعمال کرنی ھے یہ الگ بحث ھے اسکے کینسر پہ میرے سابقہ کچھ مضامین پڑھین گروپ مطب کامل مین موجود ھین 

اب بات کرتے ھین امربیل کے بارے مین کہ کونسی سب سے بہتر ھے فوائد مین تو سب اپنی اپنی جگہ لاثانی ھین لیکن سب سے افضل برسیم والی سمجھی جاتی ھے یہ ذرا سرخی مائل ھوتی ھے اور اسکے شاخ بھی پتلی باریک ھوتی ھے جانتے ھین ایسا کیون ھے؟

اسکی وجہ یہ ھے کہ برسیم مزاجا عضلاتی غدی ھے یہ فوائد مین تیز اثر ھے اب یہی بیل جب ایسے پودے پہ لپٹے گی جو مزاجا عضلاتی اعصابی ھوگا تو بجاۓ گرمی کے اب مزاج مین سردی ھے بس اب اسی پودے کی شاخین موٹی اور رنگت مین پیلاھٹ زیادہ ھوگی بس تھوڑا سا دماغ پہ زور دین توبات سمجھ جائین گے یعنی بیری یا کیکر والی فائدہ ضرور دے گی لیکن اس مین سردی ھے اب برسیم والی تیزی سے اثرانداز ھوگی اس مین گرمی آچکی ھے اب سودا کا علاج کرنےکےلئے آپ برسیم والی اچھی خوراک حاصل کرکے مزاجا بھی بہترین ھوچکی ھے اس لئے فوائد اس کے افضل رھین گے یہ خالص صفراء یعنی مزاجا غدی اعصابی ھے اب کچھ حکماء نے تفریق بھی کررکھی ھے برسیم والی کو افتیمون اور اسکے تخم کو کثوث کہتے ھین باقی کو امبربیل کہتے ھین خیر سے ھے توسب ھی امبربیل ھی ۔۔۔ کیونکہ جڑ توھوتی نہین ھے یعنی نہ سر نہ پیر ۔۔۔۔۔۔ اسی کے ساتھ اجازت چاھون گا محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment