Tuesday, November 24, 2020

Joints Pain|جوڑون کا درد-6

 Joints Pain

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ جوڑون کا درد ۔۔۔۔قسط6۔۔۔۔۔

آج کی پوسٹ مین معالجات خصوصی لکھ رھا ھون 

١۔۔۔سرنجان شیرین اور سرنجان تلخ برابروزن پیس کر شیرمدار مین تر خشک کرین اور پھرباریک پیس لین مقدار خوراک رتی تادورتی

٢۔۔کشتہ شاخ گوزن در شیرمدار  تیار کرین مقدار خوراک ایک تادو رتی

٣۔۔۔شاخ گوزن  کشتہ و پھٹکڑی سرخ برابروزن پیس کر شیر مدار مین تر وخشک کرکے پیس کر علیحدہ رکھ لین مقدار خوراک رتی

٤۔۔۔ سوڈابائی کارب کلو ست پودینہ تین تولہ کھرل کرکے علیحدہ رکھ لین مقدار خوراک چاررتی تاماشہ

اب ان چارون نسخہ جات کو علیحدہ علیحدہ تیار کرکے چالیس دن کے لئے رکھ دین چالیس روز بعد قابل استعمال دوائین ھین اب ان سب ادویات سے مقررہ مقدار مین خوراک لین اور ملا کر ایک خوراک دوا تیار کرین اور چوبیس گھنٹہ مین ایک خوراک یہ دوا کھلا دین یبوستی درد جوڑ کے لئے اعلی درجہ کی دوا ھے

اب دوسری دوا سمجھین 

تیلیا سفید سوگرام کو ٹکڑے کرکے روغن کنجد مین ترکرکے رکھ دین بعد از تین یوم نکال کرکسی کاغذ پرپھیلا دین خشک ھونے پہ بذریعہ پتال جنتر تیل نکال لین پھر پانچ تولہ شنگرف چائینا مین یہ تمام روغن کھرل کرکے جذب کرین 

مقدار خوراک ایک تا دوچاول ھمراہ بالائی چوبیس گھنٹہ مین ایک خوراک دین تمام باردہ درد جوڑ مین اعلی درجہ کی دوا ھے 

اب تیسری دوا بھی سمجھ لین 

کچھ عرصہ پہلے مین نے ایک پوسٹ کریر پہ لکھی تھی جس مین نمک کریر کا ذکر خیر تھا نمک کریر تیار کرنے کےلئے کریر کے پھول وافر مقدار مین ھونا بہت ضروری ھے یہ ان مین سے نکالاجاتاھے حکیم محمد جاوید صاحب آف رحیم یارخان نے اس دفعہ کئی من پھول اکھٹے کیے اور ان کا نمک تیار کیا اور مجھے بھی خلوص سے بھرپور انداز مین تقریبا آٹھ سوگرام نمک سے نوازا اور میرے پاس ان کا شکریہ ادا کرنے کےلئے الفاظ نہین 

خیر سے تحجرالمفاصل کا اس سے بڑھ کر کوئی علاج نہین مذکورہ نمک پانچ گرام میتھرے ایک پاؤ پیس کر ملا ملین مقدار خوراک چار رتی تاماشہ دن مین ایک تادوبار 

یہ بات یاد رکھین مزاجا غدی عضلاتی ھے تو بعض کا بی پی بڑھاسکتاھے اسکے لئے ساتھ حب چندن لازما دین  

یہان کریر سے متعلقہ ایک اور دوا بھی لکھے دیتا ھون 

درخت کریر کی نرم شاخین پانچ تولہ

اسگندھ کوفتہ پاؤ

برگ جوزماثل پانچ تولہ

ھر سہ اجزاء کوپانچ کلو پانی مین پکا کرجوشاندہ تیار کرین پھر مل پن چھان لین اور اس مین اذراقی مدبر پانچ تولہ ڈال کر آگ پہ رکھ دین جب پانی خشک ھوجائے تواذراقی نکال لین اور باریک پیس لین مقدار خوراک ایک چاول ھمراہ مناسب بدرقہ استعمال کرین 

نوٹ۔۔ آج آخر مین ایک اھم نکتہ بھی سن لین بعض لوگ ایک غیراخلاقی حرکت کرتے ھین پوسٹ چوری کرکے اپنے نام سے شیئر کرتے ھین مین نے ایسے لوگون سے کچھ کہنا ھی چھوڑ دیا ھے بس ایک کام کرتا ھون پوسٹ لکھتے وقت جہان لفظ نون لکھنا ھوتاھے تو جہان نقطہ نہین ھوتا وھان بھی نقطہ ڈالتاھون مثلا لفظ ( وھان) حقیقت مین ایسے (وہاں )لکھنا چاھیے جبکہ مین وھان لکھتا ھون اسی جہان لفظ( نکتہ) لکھنا چاھیے وھان مین اکثر لفظ (نقطہ)لکھ دیتا ھون اس طرح میری لکھی پوسٹ پہچانی جاتی ھے  

دوستو یہ مضمون ختم کرتا ھون پھر کبھی اس کو مذید تفصیلا لکھین گے اجازت دعاؤن مین یاد رکھیے گا اور علاج کرتے وقت طب کے وضع کردہ قوانین کو مدنگاہ رکھا کرین جیسے اعضائے بدن تین کام کرتے ھین 

خون پیداکرنا صاف کرنااورتمام اعضائے بدن کوضرورت کے مطابق غذا کاپہنچانا

خون۔۔ ذرات رطوبات اور نمکیات سے مرکب ھے

 ذرات سے جسم مین طاقت اور حرارت پیداھوتی ھے

نمکیات سے رنگ اورقوام بنتاھے

رطوبات سے جسم مین غذائیت اوراعتدال قائم رھتاھے 

خون مین تین ھی چیزین ھین سرخی رطوبت اورحرارت اور یاد رکھین جسم انسانی مین امراض خواہ وہ جراثیمی ھون یاعناصری ان کی کمی بیشی سےیااعضاۓ بدن کے افعال کی خرابی سے امراض پیداھوتےھین بس انہین کواعتدال پرلانے کا نام ھی علاج ھے ھمیشہ سبب پہ نظر رکھین بے شک درد کو پہلے کنٹرول کرلین لیکن اسباب کبھی نہ چھوڑین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment