Wednesday, November 11, 2020

RH FACTOR اور RA FACTOR

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ RH FACTOR اور RA FACTOR۔۔۔۔۔۔۔

دونون فیکٹر کی مختصر تعریف لکھنے سے پہلے کچھ اپنی گفتگو

پچھلی پوسٹ مین مین نے ایک تحریک پیش کی تھی کہ ھر ھفتہ کسی ایک مرض پرگروپ کے تمام حکماء اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ لازمی لکھین ممکن ھے کوئی ایسا نقطہ میسر آجائے جس کا مجھے بھی علم نہ ھو ایک بات یاد رکھین کسی بھی شخص کا کسی علم پہ عبور ھوجانا الگ بات ھے لیکن کسی بھی علم کو مکمل کردینا یہ کسی کے بس کا روگ نہین ھے علم طب کا وجود ھزارون سال پہ محیط ھے جب سے کائینات مین انسانی وجود تخلیق ھوا علم طب بھی ساتھ ھی آیا زمانہ کی ضرورت کے حساب سے علم طب کو شعور حاصل ھوتاگیا اس علم کو بڑھانے مین بڑے بڑے محقیقین نے حصہ لیا عمرین گزار دین اس فن کو کھنگالتے ھوۓ آج کا دور ھم سے اس فریضہ کا قرض مانگ رھا ھے اور ھم پہ فرض ھے کہ اپنا اپنا حق ادا کرین اور مرتے دم تک اپنی ذمہ داری نبھائین کافی دوستون کے ذھن مین شاید یہ خیال آتاھے کہ محمودبھٹہ کیون یہ سب کچھ لکھ رھا ھے چھپاتا کچھ بھی نہین ھے تو میرے بھائی یہ تاریخ کا قرض ھے جنہون نے علم طب کو چھپایا وہ بھی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے اور کوئی انہین اچھے الفاظ مین یاد نہین کرتا زمانہ انہین شاید زحمتہ اللہ یا لعنتہ اللہ جیسے لفظون مین یاد کرتا ھو جنہون نے حق اداکیا انہین زمانہ رحمۃ اللّٰہ کے الفاظ سے یاد کرتا ھے اب فیصلہ آپ کے ھاتھ مین ھے کہ کن الفاظ مین تاریخ آپ کویاد رکھے یقین جانین جتنا آپ قلم اٹھائین گے آپ کا علم اتنا ھی بڑھتاجاۓ گا انسان قبر تک سیکھتا ھی رھتاھے مین بھی آج تک اسے سیکھ ھی رھا ھون اورآپ سے ھی سیکھتا ھون خیر یہ موضوع سمیٹتے ھوۓ آخری بات یہ کہنا چاھون گا کہ میری اس تحریک پہ بارش کے پہلے دوتین قطرے گرے ھین جن مین ایک شخص بابا درویش  اور حکیم عابدرانا اور سید محمد علی کاظمی ھین جنہون نے کچھ نہ کچھ لکھا ھے میرے بھائیون سب ھمت کرین اور اس ھفتہ جوڑون مین پیدا شدہ اس مرض پہ لکھین انشااللہ مین خود اس پہ طبی انداز مین تشریح کرون گا اب مذکورہ پوسٹ کی ھلکی سی تشریح ۔۔

کچھ دوستون نے ذاتی طور پر ان دو الفاظ کی الگ الگ وضاحت چاھی ھے تو پہلے آر ایچ فیکٹر کے بارے مین بات کرتے ھین

پہلا سوال RH FACTOR۔۔۔یہ ایک مخصوص اینٹی جن ھے جو Rhesusبندرکےخون مین پایاجاتاھےتقریبا پچاسی فیصدانسانون کےخون مین بھی موجودھےاگر Rhمثبت حامل کے خون والے مرد کی شادی آرایچ منفی خون والی عورت کے ساتھ ھوجائے توان کابچہ آرایچ مثبت ھوگا اورایسی صورت مین ماں کے خون مین آرایچ فیکٹرکےمخالف اجزاء یعنی اینٹی باڈیز پیداھوکربچےکےخون کےسرخ ذرات کوختم کرتےرھین گےچنانچہ ایسی صورت مین باربار حمل ضائع ھوتارھے گایا پھر وہ قبل ازوقت یاکچھ دن بعدمرجاتاھےپیدائش کےوقت وہ انتہائی کمزور زردرنگ اور یرقان زدہ ھوتاھے ایسے بچون کوبچانےکےلئے آرایچ مثبت خون دیاجاتاھے اسی طرح بوقت ضرورت آرایچ منفی عورت کوآرایچ مثبت خون مل جاۓتواس کےخون مین اس کےخلاف اینٹی باڈیزپیداھوجاتی ھین پھر کبھی اگر بعدمین اس عورت کو آرایچ مثبت خون دیاجائے تو شدید ردعمل سے اسکی موت واقع ھوجاتی ھے اسلئے خون منتقل کرتے وقت بلڈ گروپ کے ساتھ ساتھ آرایچ فیکٹر کاخیال رکھنا نہایت ضروری ھوتاھے

اب Ra Factor کے بارے مین

آرایچ فیکٹر RHEUMATOID ARTHRITIS مثبت کا مطلب ھے کہ مریض کے جسم مین وجع المفاصل کامادہ یا رجحان پایاجاتاھے یعنی گھنٹیا کامرض ھے اب گھنٹیا کیا ھے اور وجع المفاصل کیا ھے اس کی بابت اگلی پوسٹ مین 

محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment