Tuesday, March 26, 2019

نمک کیا ھے 2|Salt|herbal salt

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Salt|herbal salt
۔۔۔۔۔۔نمک کیا ھے ؟۔۔۔۔۔قسط ٢۔۔۔
نمکیات کو تین گروپ مین تقسیم کیا تھا اب ان مین سے پہلے گروپ اساسی نمک
یہ نمکیات کمزور تیزاب اور طاقتور اساس کے ملنے سے بنے ھین جیسے میٹھا سوڈا یہ کھاری مزاج کی وجہ سے اعصاب پر اثر انداز ھونے والے نمکیات ھین ان کی پی ایچ سکیل پر اساسی نمبر ظاھر ھوتا ھے
تیزابی نمک۔۔۔
یہ نمکیات طاقتور تیزاب اور کمزور اساس سے معرض وجود مین آتے ھین جیسے سوڈیم کلورائیڈ جسے آپ کھانے کا نمک کہتے ھین یہ عضلات پہ اثر انداز ھوتے ھین ان کا پی ایچ سکیل پہ تیزابی نمبر ظاھر ھوتا ھے
تعدیلی نمکیات۔۔۔
یہ نمکیات طاقتور اساس اور طاقتور ھی تیزاب سے بنتے ھین یہ غدی مزاج رکھتے ھین ان کا پی ایچ سکیل پر نمبر سات ھوتا ھے
اب ایک بات یاد رکھین کہ عمل تعدیل سے بننے والے نمکیات کو جب پانی مین ملادیا جائے تو وہ واپس اپنے اجزاء تیزاب اور نمکیات مین تبدیل ھوجایا کرتے ھین اس عمل کو عمل باشیدگی کہتے ھین یہ عمل تعدیل کے بالکل الٹ ھوتا ھے یہ بات بھی یاد رھے عمل تعدیل کے علاوہ دیگر پانچ طریقے بھی ایسے ھین جن سے نمکیات بنتے ھین
اب آپ جو کچھ بھی کھاتے اور پیتے ھین ان کا بیشتر حصہ تینون مفرد اعضاء یعنی دل دماغ اور جگر کے باھمی تعاون سے ھمارے جسم مین نمکیات کی شکل مین بدل جایا کرتا ھے اب ان سب کی تکمیل ھمیشہ جگر مین ھوا کرتی ھے خواہ وہ اساسی نمک بنے یا تیزابی نمک بنے یا تعدیلی نمک کی شکل مین آئے یہ نمکیات جب جسم مین پانی کے ساتھ ملتے ھین تو اپنے اجزاء مین تقسیم ھوکر اعصاب عضلات اور غدد کی غذا بنتے ھین ھر ایک نمک مین دو مفرد اعضاء کی خوراک اور دو ھی کیفیات پائی جاتی ھین اب لوھا کیلشیم سونا چاندی سبزیان دالین گوشت آپ جو بھی کھائین باآلاخر ان کا کارآمد حصہ جسم مین نمک کی ھی شکل اختیار کرے گا اگر نمک بنے گا تو ھضم و جذب ھو گا ورنہ جیسے کا تیسا جسم سے بذریعہ فضلات باھر خارج ھو جایا کرتا ھے
اب مین آپ کو یہان ایک نقطہ کی بات بتانے لگا ھون
اگر ھم اپنی ادویات کو پہلے سے ھی نمکیات مین ڈھال لین تو کیا خیال ھے جو کام بدن نے کافی دیر مین کرنا ھے وہ ھم نے پہلے ھی کردیا ھے یعنی بدن کے نظام کے لئے آسانی پیدا کردی ھے تو دوستو یہ بات بھی یاد رکھین اگر آپ ھر دوا کو نمک کی شکل مین ڈھالنا سیکھ جائین تو آپ کی دوائیں انجیکشن سے بھی زیادہ تیز اثر ھو جائین گی یعنی ھماری ادویات کو اپنا عمل مکمل کرنے مین جتنا وقت یا طویل چکر کاٹنا پڑتا ھے وھی کام منٹون سیکنڈون کے حساب سے ھو جائے گا یعنی آپ کی ھردوا اکسیر بن چکی ھو گی اور آپ کی ھر دوا واقعی اکسیر اور تریاق کہلانے کی مستحق ھو گی ایک بات اور بھی یاد رکھین ایلوپیتھک میڈیسن اکثریت مین نمکیات ھی ھین آپ نمکیات کہتے ھین لیکن اسی لفظ کو ذرا انگریزی مین آپ سالٹ کہین گے اب ایلوپیتھی مین عام ادویات کا پہلے سالٹ ھی تیار کیا جاتا ھے پھر دیگر سالٹ ملا کر مرکب دوا کی شکل دی جاتی ھے لیکن ایک بات ھے یہ سب کیمیائی طریقہ سے تیار کیے جاتے ھین یعنی ان کے کشید کا طریقہ جو وہ استعمال کرتے ھین دوا کشید ھونے کے بعد ساتھ مضر اثرات بھی ساتھ لے آتی ھے جبکہ ھم ایسا طریقہ اختیار کرسکتے ھین جو دوا کو مضر نہ ھونے دے ۔۔جس مین سب سے اھم بات یہ ھے کہ ایلوپیتھک مین کسی بھی ایک نباتات سے کوئی ایک کارآمد جزو الگ کرلیا جاتا ھے باقی کو چھوڑ دیا جاتا ھے جبکہ قانون فطرت ھے کہ کسی بھی ایک نبات مین جو خود سے کافی نمکیات کا مرکب ھوتی ھے اس کا ایک جزو اگر مفید ھے تو اس کے ھمیشہ دو پہلو ضرور ھوتے ھین مثبت اور منفی پہلو جبکہ اسی نبات مین اس کے ھردوپہلو کو اچھے یا بداثرات کو کنٹرول حد مین رکھنے کے لئے فطرت نے دیگر نمکیات بھی رکھے ھوتے ھین تب ھی اسے زندگی ملی ھوتی ھے اب ھم نے ان اجزاء کو ایسے الگ نہین کرنا بلکہ اس مین سے فضلہ خارج کردینا ھے صرف خالص نمک الگ کرلینا ھے جو ھر دو پہلو پہ اچھا ثابت ھو سکے کیا خیال ھے آپ کا میری بات سمجھ آرھی ھے یہ مین نے آپ کو ایک نقطہ بتایا ھے
اب بات کرتا ھون ذرا آپ کا جسم نمکیات کو غذا کیسے سمجھتا ھے ایک بات واضح اور اٹل ھے کہ تین اعضائے ریئسہ ھین دل دماغ اور جگر باقی اگر کوئی تلی یا رحم یا خصیہ جات کو اعضائے ریئسہ سمجھتا ھے تو بے شک سمجھے آخر جمہوری دور ھے آپ گوڈون اور گٹون کو بھی اعضائے ریئسہ مین شامل کرسکتے ھین لیکن اصل مین تین ھی ھین یہ آپ کے جسم کے اندر تین بادشاہ ھین جن کی الگ الگ اپنی اپنی سلطنتون کے مالک ھین خون ایک مرکب سیال ھے جو بدن کو جہان بھی غذا کی ضرورت ھوتی ھے اور جس غذا کی ضرورت ھوتی ھے بہم پہنچاتا ھے اب میرا سوال ھے کبھی آپ نے خون کا ذائقہ چکھا ؟ اگر نہین چکھا تو ٹیسٹ لین دوستو یہ نمکین ھوتا ھے
اب یہ خون نمکین کیون ھوتا ھے یہ بات اگلی پوسٹ مین کرین گے اب اجازت چاھون گا محمود بھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment