Saturday, March 30, 2019

نمک کیا ھے 6|Salt|herbal salt

۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Salt|herbal salt

۔۔۔۔۔ نمک کیا ھے ؟۔۔۔۔۔۔قسط نمبر 6۔۔۔۔۔۔
پچھلی قسط مین ابھی نمک کی بدن مین کمی کا ھی ذکر چل رھا تھا باقی مضمون شروع کرنے سے پہلے ایک نقطہ سمجھ لین
بدن کی خشکی دور کرنے طریقہ یہ ھے کہ اعصابی تحریک مین نمک جسمانی ضرورت کے مقابلے مین کم ھو جاتا ھے جبکہ عضلاتی تحریک مین جسم مین جذب ھی نہین ھوتا اور غدی تحریک مین جسم سے خارج ھی نہین ھوتا اور غدی اعصابی مین حد مقدار سے بڑھ جایا کرتا ھے کمی ھمیشہ غدی تحریک سے پوری کی جائے گی جبکہ اگر مقدار زیادہ ھو گئی ھے تو اعصابی تحریک سے اعتدال پہ کیا جا سکتا ھے آپ نے صرف یہ کرنا ھے کہ قارورہ اور نبض اور دیگر علامات سے نمک کی کمی بیشی کا تعین کرین اگر کم ھے تو مقدار بڑھا لین اگر زیادہ ھے تو مقدار گھٹا لین اس طرح آپ نمک کو اعتدال پہ لا کر بہت سی امراض کو باآسانی دور کرسکتے ھین
اصول وقانون نمک کی مقدار کو معتدل رکھنے کا پہلے اس لئے لکھا ھے کہ مجھے شک تھا تھوڑی دیر مین آپ نے یہ سوال وقت سے پہلے ھی لکھ دینا تھا
پچھلی قسط مین بات یہان تک پہنچی تھی کہ غشائے رطوبتی اگر خشک ھو جائین تو یہ جسم مین نمک کی کمی کی علامت ھین لیکن بعض اوقات نمک کی کمی کے برعکس بھی حالت وارد ھو جایا کرتی ھے یعنی تمام رطوبتی جھلیون اور مجاری سے زبردست یا قدرے زیادہ پانی خارج ھونا شروع ھو جاتا ھے
ایک بات یاد رکھین کہ اگر رطوبتی جھلیان خشک ھو جائین یا ضرورت سے زائد ان مین تری ظاھر ھو جائے تو یہ دونون صورتین ھی نمک کی کمی کو ظاھر کرتی ھین یاد رھے کہ اعصابی تحریک مین مسلسل اخراج نمک سے اورعضلاتی تحریک مین انجذاب نہ ھونے سے جسم مین اس کی کمی ھوا کرتی ھے یعنی ان دونون تحاریک مین نمک کی کمی ھوتی ھے اور یہ اصول بھی آپ پہلے سے جانتے ھی ھونگے کہ خشکی عضلاتی تحریک کا اور تری اعصابی تحریک کا خاصہ ھے اب نمک دونون مین ھی کم ھوتا ھے اب آپ کو مثالاھیضہ کے مرض اور اس کا فلسفہ علاج پہ بات کرتے ھین
ایک بات آپ جانتے ھی ھین کہ ھیضہ اعصابی تحریک کی پیداوار ھے اب اس کی ابتدا اس طرح ھوتی ھے کہ اعصابی تحریک کی وجہ سے عضلات مین پانی کا ارتکاز بڑھتا جاتا ھے غدد مین تحلیل سے حرارت اور نمک خارج ھوتے ھین اب نتیجہ یہ نکلتا ھے کہ ان دونون اثرات کی وجہ سے بدن مین حرارت اور نمک کم ھوتاجاتا ھے عضلاتی نظام کی سستی سے رطوبات رک کر ان مین انتہائی تعفن پھر جراثیم اور پھر زھر پیدا ھو جاتے ھین
نوٹ۔۔۔ یہان ایک نقطہ اور بھی بیان کرتا چلون ایلوپیتھک مین اکثریت امراض مین جراثیم کا ذکر آجایا کرتا ھے اب جراثیم یا تو بیکٹیریا یا وائرس ھوتا ھے اب ان کے خاندانون کا بھی ذکر ھوتا ھے کہ فلان جراثیم ھے اور یہ فلان خاندان سے تعلق رکھتا ھے اب طب قدیم جو ھمارے کالجون مین پڑھائی جاتی ھے بلکہ ھمارے گروپ مطب کامل کے کافی ممبر بھی یہ بات جانتے ھین کہ مین خود بھی تو ایک کالج مین پڑھاتا بھی ھون بلکہ پچھلے دنون پنجاب ھیلتھ کیئر افسران اور طبی کونسل بورڈ انتظامیہ و حکماء حضرات سرگودھا ڈویژن مین ایک کالج کانفرس مین شریک ھوئے اب ان معزز مہمانان کو لے کر یہ بندہ ناچیز اس اجلاس مین شریک ھوا تو ھمارے گروپ مطب کامل کے کافی ممبران مجھ سے وھان ملے بھی تھے اور تصاویر بھی سب کے ساتھ بنوائی تھین خیر بات ھو رھی تھی جراثیم کی تو طب قدیم اس کے جواب مدلل نہین دے سکتی لیکن انشااللہ یہ خادم آپ کو جلد ھی ان خاندانون کی تشریح لکھے گا اس وقت آپ ایک ھی بات سمجھ لین کسی بھی مادے مین خواہ وہ بلغمی ھے یا صفراوی یا سوادوی ھے جب تعفن پیدا ھوتا ھے تووھان کیڑے پیدا ھوتے ھین ان کو جراثیم کہا جاتا ھے
اب بات وھین سے ھی شروع کرتے ھین جہان نوٹ لکھنے سے پہلے تھے
ھیضہ مین یہ حالت زندگی کے لئے خطرناک ھوتی ھے چنانچہ جسم اس اذیت سے چھٹکارا پانے کے لئے ان زائد رطوبات کو خارج کرنا شروع کردیتا ھے یعنی اعصاب کی مشینی تحریک شروع ھوجاتی ھے اب اسہال قے ٹھنڈے پسینے اس کا مظہر ھین یہ رطوبات کی زیادتی سے گرے ھوئے ٹمپریچر اور نمک کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش ھے
اگر مشینی تحریک جاری رھے تو رطوبات کا ضرورت سے زیادہ اخراج ھونے سے خون گاڑھا اور ٹمپریچر مذید کم ھونے لگتا ھے اب بچ رھنے والا نمک رطوبات کی غیر موجودگی اور غدد مین تسکین کی بنا پہ ھضم نہین ھوتا یا ضرورت سے کم ھوتا ھے مریض کا پیشاب انتہائی سرخ تیزابی اور کیمیائی ٹیسٹ مین اس کی پی ایچ پانچ سے کہین کم ھوجاتی ھے یعنی عضلاتی تحریک پیداھوچکی ھوتی ھے
اب سوال یہ ھے کہ مریض پھر شفایاب کیون نہین ھوا؟
جبکہ اعصابی تحریک کا علاج بھی تو عضلاتی تحریک پیدا کرنا ھی تھا آپ اس بات کو سوچین بلکہ کسی کے پاس جواب ھے تو لکھے مین انشااللہ کل کی پوسٹ پہ جواب لکھون گا اجازت دین محمود بھٹہ کو
گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment