Saturday, March 16, 2019

درد شقیقہ اور درد اعصابہ

۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ درد شقیقہ اور درد اعصابہ ۔۔۔۔۔۔
یہ دونوں الگ الگ مرض ھیں بعض اوقات ایک اچھا طبیب بھی مشکل میں پڑ جاتا ھے اور فرق نہیں سمجھ پاتا کہ آیا اعصابہ کا درد ھے یا درد شقیقہ ھے آئیے آج ان دونوں کی علامات خاص سے تفریق کرتے ہیں
ایک بات اور بھی یاد رھے علامات دوقسم کی ھوتی ھیں ایک علامات عامہ اور دوسری علامات خاصہ ھوتی ھیں
اب وہ علامات جن کا تعلق کسی بھی بیمار عضو سے خاص کر ھوتا ھے وہ علامات خاصہ ھوتی ھیں اور علامات عامہ وہ ھوتی ھیں جو پورے بدن میں پھیلی ھوتی ھیں مثلاً بخار تشنج یا خون کا آنا سوزش وغیرہ یہ علامات کسی بھی تحریک میں پیدا ھو سکتی ھیں اب پہلے ذکر کرتے ھیں
درد شقیقہ کا یعنی آدھے سر کا درد
وہ درد سر جو بائیں طرف نصف سر میں لمبائی کے رخ میں ھوتا ھے یہ حقیقت میں دماغ کے غدی پردے میں پریشر اور تیزی ھوتی ھے یعنی غدی عضلاتی تحریک میں پیدا ھوتی ھے یا اسے گرمی خشکی کی تحریک کہہ سکتے ھیں یہ درد سر میں اندر کی طرف ھوتا ھے
اب درد اعصابہ کے بارے میں
یہ وہ درد ھے جو سر اور ابرو میں ھوتا ھے یہ حقیقت میں عصبی درد ھے یہ سر کے اعصاب میں سردی تری کی وجہ سے ھوتا ھے یہ شقیقہ کے برعکس ھمیشہ دائیں طرف ھوتا ھے جب مرض کبھی بہت شدت اختیار کر جائے تو پھر دوسرے ابرو اور پھر پورے سر میں پھیل جاتا ھے اعصاب چونکہ باھر کی طرف ھوتے ھیں اس لئے اس درد کا احساس بھی باھر کی طرف ھی ھوتا ھے جیسے کسی نے ابرو یا سر کے گرد پٹی سے باندھ رکھی ھے اس میں تحریک اعصابی عضلاتی ھوتی ھے اس درد میں پیٹ کی خرابی کی بھی عام طور پہ شکایت ھوتی ھے
تشریح۔۔یعنی درد شقیقہ گرمی کی وجہ سے ھوا کرتا ھے جبکہ اعصابہ کا درد سردی کی وجہ سے ھوتا ھے
اس لئے درد شقیقہ سورج طلوع ھونے کے بعد بڑھتا ھے اور سورج غروب ھونے پہ ختم ھو جاتا ھے
جبکہ اعصابہ کا درد رات کو زیادہ اور دن میں کم ھوتا ھے اس کی وجہ یہ ھے کہ اس کا مادہ سرد ھے یاد رھے دن کی گرمی میں سردی کی کیفیات میں قدرے تبدیلی ھوا کرتی ھے یہ بات بھی ذھن میں رھے سردی کی کیفیات تبدیل ھونے کے باوجود اپنا اثر قائم رکھتی ھیں
شقیقہ میں گرمی کے ساتھ خشکی ھوتی ھے اس لئے دن میں حدت بڑھنے سے خشکی مذید گرمی میں بدل جایا کرتی ھے اس لئے یہ درد سورج طلوع ھونے کے ساتھ ساتھ بڑھتا رھتا ھے
اب علاج پہ توجہ دیتے ھیں
علاج درد شقیقہ۔۔۔۔۔
جوارش شاھی چمچ چمچ دن میں تین بار
اور اعصابی غدی مسہل رات سوتے وقت
اسطوخودوس بسفائج کشنیز افتیموں مرچ سیاہ کا جوشاندہ دین ھر دوا ایک ایک ماشہ جبکہ مرچ سیاہ آٹھ دانہ شامل کریں
علاج درد اعصابہ۔۔
اطریفل زمانی صبح 5گرام جبکہ رات سوتے وقت 10گرام دیں ھمراہ قہوہ دیں یا پھر رات سوتے وقت حب صابر دو گولی دیں
تریاق تبخیر دو گولی دن میں تین بار دیں
یہ مشہور عام نسخہ جات ھیں سب دواؤں کے اس لئے دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں ھے پہلے کئی بار لکھ چکا ھوں

No comments:

Post a Comment