Sunday, May 5, 2019

شربت رمضان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شربت رمضان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے نام (روح افزا )لکھا تو نقال نے نام کے معنی پہ غور نہ کیا بلکہ بس ملتا جلتا نام شربت( روح فضا )رکھ لیا اب شک ھونے لگا کوئی اللہ کا بندہ زیادہ جذبات مین آکر شربت کا نام( روح قضاء) نہ رکھ دے خیر شربت روح افزا پاکستان اور انڈیا مین بہت زیادہ سیل ھوا بلکہ پوری دنیا مین فروخت ھوا اب یا لوگون نے اسے بنانا بہت ھی آسان کردیا بازار مین ھر ایسینس اور فلیور کی دکان سے روح افزاء کا فلیور مل جاتا ھے پانی کو سرخ کرکے چینی کا قوام کیا اور چند قطرے روح افزاء کا فلیور شامل کیا پانچ منٹ مین شربت روح افزاء تیار ھوجاتا ھے لیکن اصل شربت جو واقعی روح افزاء تھا اب شاید مارکیٹ مین دستیاب ھی نہین جو کبھی پچاس ساٹھ سال پہلے بنا کرتا تھا نسخہ اس کا ضرور لکھے دیتا ھون لیکن بنائے گا کوئی بھی نہین کیونکہ بہت ھی محنت طلب کام ھے
تخم خرفہ۔۔ منقہ ۔ کاسنی تخم وجڑ۔ نیلوفر۔ گاؤزبان ۔ پودینہ ھر ایک پچاس گرام سبز دھنیا۔ پالک تازہ ۔ کدوتازہ۔ ھر ایک سوگرام گلاب تازہ اصل سوگرام ۔ لیمن کا رس سوگرام ۔ نارنگی کے پھول سوگرام ۔ سنگترہ۔ گاجر ۔انناس ۔ گاجر۔ تربوز ھرایک کا جوس پانچ سوگرام کیوڑا ۔صندل سفید ۔۔ خس ھر ایک تیس گرام اب سب کا عرق نکالنا ھے اب عرق مین شربت تیار کرنا ھے رنگ کے لئے سرخ رنگ ڈالنا ھے یہ تھا شربت روح افزاء
آج بھی انڈیا کے ھمدرد دواخانہ مین بیرون ممالک بھیجنے کے لئے یہ شربت ھی تیار ھوتا ھے لیکن مہنگا بھی بہت زیادہ ھے اگر آپ ضرور بالضرور روح افزاء کی طرح کا ھی مفید شربت بنانا چاھتے ھین تو آپ نسخہ لکھے دیتا ھون یہ بنا لین انشااللہ معیار اور فوائد مین بہت ھی اعلی پائین گے
خس ۔۔ الائچی سفید ۔ صندل سفید ۔ھرایک پچاس گرام گاؤزبان ۔ گل نیلوفر ۔ تخم کاسنی ۔ خرفہ ۔ ھر ایک سوگرام اب ان تمام دواؤن کو عرق گلاب خالص دس لٹر مین بھگو دین بارہ گھنٹہ بعد اب ان کا پھر عرق کشید کر لین اب اس عرق مین فی لٹر کے حساب سے پچاس گرام چہار مغز رگڑ کریعنی گرائنڈ کرکے چھان لین اب اس مین فی لٹرعرق مین ڈیڑھ کلو چینی سے قوام کرین ویسے اصولا تو دو کلو چینی کا قوام کرنا چاھیے لیکن آپ پندرہ سوگرام چینی سے قوام کرین کلر کے لئے سرخ کلر حسب ضرورت ڈال لین انتہائی خوش ذائقہ بلکہ آپ اس ذائقہ سے پہلے قطعی مستفید نہین ھوئے ھونگے ایک بات یاد رکھین ایک گلاس سے زیادہ قطعی نہ پیئن ورنہ بدن مین شدید ٹھنڈ بھی پیدا کردیتا ھے پیاس کی شدت ختم مفرح قلب جگر کی گرمی کو مفید پیشاب جل کرآنے مین مفید گردون کی سوزش مین مفید روزہ کی کمزوری مین مفید غصہ اور چڑچڑاپن ختم کرتا ھے فورا طبیعت ھشاش بشاش کرتا ھے باقی فائدے آپ کو پینے پہ خود ھی معلوم ھوجائین گے
نوٹ۔۔کچھ سیانے لوگ کمنٹس مین ایک کام کرتے ھین کہ لوگون کو مشورہ دیتے ھین کہ اس مین فلان چیز کا اضافہ کرلین تو فائدہ یون ھوگا ایسے لوگ مہربانی فرمایا کرین بلکہ اپنی اھلیت ثابت کرنے کے لئے علیحدہ سے پوسٹ دلائل اور اجزاء دوا ترتیب دینے کے قانون کو بیان کرکے لکھا کرین مین اپنی دواؤن مین مزاج کی ترتیب ھمیشہ سامنے رکھتا ھون آپ بے شک پورا پنسار سٹور شامل کرلین لیکن میری پوسٹ پہ تکے نہ لگایا کرین بہت ھی مہربانی ھوگی محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment