Monday, January 27, 2020

محرک قلب شربت||heart

۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ محرک قلب شربت ۔۔۔۔۔۔
اس شربت کی ضرورت توگرمی کے موسم مین پڑے گی اور شاید مئی جون کے ماہ مین اس سے زیادہ مفید شربت اور کوئی نہ ھو لیکن یہ شربت تیار اسی موسم مین ھوگا کیونکہ اس مین رس کنومالٹا شامل ھے جواسی موسم کا پھل ھے توآئیے اس شربت کوتیار بھی کرتے ھین اور فائدے بھی جان لین
رس مالٹا 275گرام
رس لیمن 250گرام
زرشک 50گرام
چینی کلو
سب سے پہلے کنومالٹے کارس نکال لین اسے انتہائی موٹے کپڑے سے دوتین بار چھان لین تاکہ اس مین شامل فضلہ وغیرہ چھٹ جاۓ اب لیمن کا رس بھی نکال کراچھی طرح چھان لین بڑی صاف ستھری زرشک لین پہلے اسے اچھی طرح پانی سے دھولین پھر اس کوقیمہ بنانے والی مشین سےگزار کرقیمہ بنالین پھر لیمن والا رس شامل کرکے بے شک تھوڑا مذید گھوٹ لین اب مالٹے کارس بھی شامل کرکے آگ پہ چڑھادین اور چینی ایک کلوڈال کرقوام کرکے نیچے اتار لین اور اس مین دورتی سوڈیم بنزوویٹ شامل کرکے کسی صاف ستھری بوتل جس مین پانی کی نمی کسی صورت نہ ھواس مین ڈال کرمضبوط ڈھکن لگا رکھ لین شربت توتیار ھوچکا اب فوائد پہ نظرڈالتے ھین
پہلی بات آپ نے خود تسلی سے خالص فروٹ کا جوس نکال کر اس کا شربت بنایا ھے بجاۓ ڈبون کے جوس کے آپ خود بھی اور بچون کوبھی گرمی کے موسم مین اسے پلائین
دوسری بات دل کوطاقت اور حرکات قلب منظم کرتاھے اور محرک قلب ھے تسکین پیاس مین اعلی ھے
اب ایک اھم فائدہ بھی سن لین چھوٹے بچون کو گرمیون مین عام طور پر ھرے پیلے دستون کی شکایت ھوجاتی ھے اور الٹی یعنی قے بھی آتی ھین اب خواہ بچون کوانگلی سے چٹادین فوری اثر ھوگا قے اور دست روکنے مین بہترین شربت ھے
زرشک خاص کرایک ایسا فروٹ ھے جوذائقہ مین نہایت شیرین اورکھٹامیٹھا ساھوتاھے بس تھوڑا مہنگا ضرور ھے لیکن یاد رکھین قے روکنے بھوک بڑھانے اور دل کوطاقت دینے مین اس سے اعلی کوئی فروٹ نہین ھے زرشک خون بڑھاتاھے اب جن کو خون کے سفید ذرات کم ھوجائین وہ استعمال کرین فورافائدہ دیتا ھے شدید گرمی کے موسم مین ایک گلاس یہ شربت پینے سے دل مسرور ھوجایاکرتاھے مزاج کے اعتبار سے یہ عضلاتی اعصابی ھے اب اجازت گروپ مطب کامل محمودبھٹہ

No comments:

Post a Comment