Wednesday, January 1, 2020

مردانہ امراض اوران کاعلاج-14| Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems

۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔
Mardana kamzori ka ilag||men sexual problems
۔۔۔۔ مردانہ امراض اوران کاعلاج۔۔قسط14۔۔۔
آج یکم جنوری سن 2020ھے یعنی نئے سال کاپہلادن ھےبڑی اچھی طرح علم ھے کہ سن2020ھے اوربھول کربھی صرف 20نہین لکھنا لیکن شاید ھمین اپنی اسلامی تاریخ کاسن اور شاید صدی بھی یاد نہ ھو کہ کونسی ھے یکم محرم بھی اس لئے یادرھتاھے کہ ماہ محرم انتہائی احترام والا ماہ ھے اسلامی تاریخ کاسب سے افسوس ناک واقعہ اس ماہ سےجڑاھے ورنہ یہ بھی یادنہ رھتا دعاھے اللہ تعالی نیاسال ترقی اور ملکی سلامتی کے حوالے اپنے حفظ وامان مین رکھے پوراعالم اسلام امن امان کاگہوارہ بن سکے باقی بھی مصیبت زہ قومون وممالک کوامن امان ملے آخر سب اللہ تعالی کی مخلوق ھین پرسکون زندگی گزارنا اور حقوق کاتحفظ شرسےمحفوظ زندگی سب کاحق ھے یہی اسلامی روایت وھدایت ھے تمام عالم کے طاقت ور ملکون کو اللہ تعالی ھدایت نصیب فرمائے
چلیے اب ھم اپنے موضوع کی طرف چلتے ھین آج ھم تیسرے پہلو استرخاء کے بارے مین بات کرین گے لفظ استرخاۓ عضو سےمراد یعنی عضوکاڈھیلاھوجانا ھے درحقیقت یہ ایک دردناک صورت حال ھوتی ھے بلکہ اسےخوفناک صورت بھی کہہ سکتے ھین اس کی وجہ کوئی بھی ھو اب بندے کی نظردوسرے پہلوؤں پہ کبھی بھی نہین جاتی کہ آیا منی کا نقص پیداھواھے یاخون کی خرابی سے یہ معاملہ آیاھے بس وہ یہی روناروۓ گاکہ شہوت نہین ھے درحقیقت انسان صرف خواھش جماع کونگاہ مین رکھتاھے اب وہ یہ قطعی نہین دیکھتا مرض کیاپیداھوئی ھے ذھن اتنااس پریشانی مین تقسیم ھوچکاھے کہ کچھ بتاھی نہین سکتا اور سب لوگ اسے ھی ضعف باہ سمجھتے ھین اور کثیر معالجین بھی اسے ھی ضعف باہ سمجھتے ھین اب مین آپ کوایک بات سمجھاتاھون اگر موٹرسائیکل کے پلگ مین کچراآجاۓ یا اس کا پسٹن جام ھوجائے یارنگ ٹوٹ جائین یا اس مین پٹرول ھی نہین ھے یا کوائل جل گئی کرنٹ ھی نہین جارھا یہ تمام نقص الگ الگ ھین لیکن ان سب سے موٹرسائیکل قطعی نہین چلے گا اب اصل نقص دور کرین گے توموٹرسائیکل بھی سٹارٹ ھوجائے گی اور چل پڑے گی اب یہ بھی کسی طورممکن نہین ھے کہ پلگ خراب ھوگیا اور آپ پٹرول سے ٹنکی بھرتے رھین کہ اب سٹارٹ ھوجائے گا یا کوائل جل گئی آپ پلگ نیا بھی لگالین تب بھی موٹرسائیکل نہین چلے گا اسے چلانے کےلئے کوائل نئی ڈالنا ضروری ھے پلگ پہلے والا ھی کام کرے گا اس مثال سے میری مراد یہ ھے کہ اصل نقص دور کرین کہ انتشار جس کی وجہ سے جاتارھا ممکن ھے اس شخص کوپہلے شدید صدمہ آیا ھو جیسے ھی صدمہ بھولے گا یا دوسرے لفظون مین خوشی کاپہلوآۓ گا انتشارآجاتاھے کبھی آپ نے دیکھا ھے کہ صدمہ سے چور شخص کبھی جنس مخالف کی طرف راغب ھواھو قطعی نہین دوستو کبھی بھی ایسا شخص سوچےگابھی نہین اس بات سے یہ بھی واضح ھوا رغبت شہوت کےلئے دل صدمات سے دورھو یہ ایک مثال دی ھے آپ کو باقی شہوت کیون نہین آرھی یاکیاکیاوجوھات اھم ھین یہ آگے چل کربتائین گے
اب ایک دوسرا پہلو ھے جسے لوگ نامردی خیال کرتے ھین اب اس پہ بات کرتے ھین
اس پہلو مین خواھش جماع بہت تیزھوتی ھے کسی قدرانتشار اور شہوت بھی ھوتی ھے لیکن نعوذ یعنی عضو سیدھاکھڑا نہین ھوتا یعنی اس مین سختی کم ھوتی ھے یا کمزور ھوتی ھے اب صحبت کرتے وقت دخول کے ساتھ ھی یا پہلے ھی انزال ھوجاتاھے یہ اگرچہ پہلے والی نامردی سے ذرا کم صورت حال ھے لیکن بعد مین یہی صورت حال حقیقی نامردی مین بدل جاتی ھے اگر اسے کم درجہ کی نامردی سمجھ لین تب بھی ھم اسے انتشار وانزال کے وقفون کی کمی بیشی کونامردی کی کمی بیشی ھی کہہ سکتے ھین بعض اوقات یہ صورت حال لمبے عرصے ایک شخص مین قائم رہ سکتی ھے لیکن حقیقت یہ ھے کہ زیادہ تر لوگ جلد ھی حقیقی نامرد ھوجاتے ھین یہ پیدا ھونے مین سب سے بڑاکردار مشت زنی کا ھے
اب اس مین ایک تیسرا پہلو بھی ھے اب اس پہ بات کرتے ھین
اس پہلو مین بندہ خودکوجنسی طور پہ خود کوتندرست محسوس کرتاھےاورھوتایون ھےکہ انتشار بھی خوب آتاھےدل بھی مطمئن ھوتاھےاور بندہ یہ سمجھ رھاھوتاھےکہ اسےجماع مین کسی قسم کی دقت نہین ھوگی لیکن جب جماع مین قضیب کےدخول کاوقت آتاھےتودفعتاعضوبالکل ڈھیلاپڑجاتاھےیعنی انتشارٹوٹ جاتاھےاب اس صورت مین دوپہلوسامنےآتےھین جب انتشارٹوٹا توکسی کسی کاساتھ انزال بھی ھوجاتاھے بعض کوانزال کی نوبت نہین آتی صرف عضوڈھیلا ھوجاتاھےیہ مسائل عموماجب کسی بندےکوذھنی پریشانی کوئی جذباتی مشکل یا کوئی نفسیاتی مسائل ھوتےھین یہان ایک مسئلہ ھےکہ جب بندہ شہوت کےبعد یہ خیال کرتاھے کہ مین جماع کرنے پہ قادرھوجاؤن گایعنی دل مطمئن ھے لیکن لاشعور مین پھنسےمسائل اس صورت حال سےدوچارکردیتےھین لیکن ایک حقیقت اوربھی ھےجنسی طورصحیح تندرست بندہ کبھی بھی اس پہلو پہ نہین سوچتاکہ مین جماع پہ قادر ھون یانہین ھون بس وہ طوفان ھوتاھےجواس وقت منصوبہ بندیان نہین کرنےدیتا بس طوفان گزرنےکےبعد سب کچھ یادکرتاھے باقی آئیندہ محمودبھٹہ گروپ مطب کامل

No comments:

Post a Comment