Friday, July 13, 2018

انتشار کا ختم نہ ھونا ایک خوفناک مرض

۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ انتشار کا ختم نہ ھونا ایک خوفناک مرض۔۔۔۔
غالبا تین یا چار روز ھوۓ ھمارے ایک گروپ ممبر نے فون پہ اپنی الم ناک داستان سنائی ان کی بات سن کے میرے دماغ کو حقیقی معنون مین شاک لگا طبیعت شدید بوجھل ھوئی
ھمارے گروپ ممبر ھین ان کا نام بھی نہین لکھا جا سکتا انتہائی شریف انسان ھین آپ کی عبرت کے لئے ان کی مرض آپ کو بتارھا ھون اب بات غور سے سنین مریض شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ بھی ھین شادی کو تین چار گزرے ان کو معمولی سی ڈیپریشن کی شکایت ھوئی حالات وواقعات کے مطابق مسلسل تعلیمی مغز ماری یا کسی اھم ذمہ دار پوسٹ پہ فریضہ سرانجام دینے والے لوگ بہت ھی کم بچا کرتے ھین ڈیپریشن سے اب ان صاحب سے بھی کچھ معاملہ ایسا ھی تھا اب ان کا حقیقی علاج تو مقام کی تبدیلی کسی پرفضا مقام پہ چند روز آرام تھا لیکن قلت وقت کے باعث یا کسی دیگر مصروفیت کے باعث ایسا نہ کرسکے بلکہ سیدھا سیدھا ڈاکٹر سے جا ملاقات کی اور اب ڈاکٹر صاحب نے بھی بجائے مخلصانہ مشورہ دینے کے دوائیں تجویز کردین اب انہین یہ علم نہین تھا کہ ڈاکٹر نے کیا دوا لکھی ھے بس دوا کی پہلی خوراک کھانے کے بعد انہین انتشار شروع ھو گیا پہلے تو انہون نے صبر اور حوصلہ کیا لیکن جب انتشار نے ٹوٹنے کا نام نہ لیا تو موصوف نے پھر ڈاکٹرون سے رابطہ کیا بے شمار علاج معالجہ کے باوجود انتشار نہ ٹوٹا اسی طرح چالیس گھنٹے گزر گئے اب ڈاکٹر نے اپریشن کا فیصلہ کیا اور عضو تناسل کی طرف آنے والی خون کی نالیان جن مین خون کا دورہ تیز ھونے سے انتشار ھوا کرتا ھے ان نالیون کو کاٹ کر ٹانکے لگا دیے تب انتشار ختم ھوا اس اپریشن سے ان کی دنیا تاریک ھو گئی کیونکہ اب ان کو انتشار تو آسکتا ھی نہین اب انہون نے مجھ سے رابطہ کرکے مشورہ لیا تو مین صاف کہا دواؤن سے اب انتشار نہین آسکتا جب تک خون کی روانی بحال نہ ھو اس لئے دوبارہ سرجری کا مشورہ دیا جس مین مصنوعی نالیان ڈالکر گزارے لائق دوران خون بحال کیا جا سکتا ھے لیکن عرصہ بیس سال بعد دوبارہ نئے سرے سے نالیان لگوانی پڑتی ھین اس اپریشن پہ کم سے کم پانچ تاسات لاکھ خرچہ آتا ھے اللہ تعالی ان کو صحت عطا فرمائے
اب بات کرتے ھین کہ یہ مرض ھے کیا؟؟؟
اس مرض کو میرے دوستو ۔۔۔۔فریموس۔۔۔۔۔ کہتے ھین اس مرض مین بغیر شہوت کے بھی عضوتناسل ھر وقت ایستادہ ھی رھتا ھے بے شک انزال ھو جاۓ اس کے باوجود انتشار نہین ٹوٹتا بلکہ اس مین تمدد اور کھچاؤ برقرار رھتا ھے لازم بات ھے اس حالت مین انسان کو نہ تو چھوٹا پیشاب کرسکتا ھے بلکہ مقام انتشار پہ درد ھونا شروع ھو جاتا ھے اب اس حالت مرض کی تین کیفیتین ھین جن کو علیحدہ علیحدہ لکھتا ھون
پہلی صورت مین یہ ھو سکتا ھے کہ ریاح بہت زیادہ اکھٹے ھوکر عضوتناسل کے جوف مین خاصی مقدار مین اکھٹے ھو جائین جس سے عضوتناسل کی رگین پھولی رھین اور مسلسل ایستادگی بحال رکھتی ھین اس کا علاج ریاح کا اخراج ھے
دوسرا سبب۔۔۔ کثرت خون اور حرارت سے مسلسل حالت انتشار رہ سکتی ھے اس کا علاج دوران خون کے بہاؤ کو کم کرنا اور حدت کو کم کرنے سے مرض ٹھیک ھوا کرتی ھے مسہل نمبر پانچ دین ساتھ مدر ادویات کا سہارہ لین املی آلوبخارہ کا جوشاندہ بھی مفید رھتا ھے
اب تیسری حالت مین یہ ھوتا ھے منی کی پیدائش بہت زیادہ بڑھ جاۓ اور مسلسل انتشار آکر طبیعت مدبرہ اس کے اخراج پہ راضی رھے افسوس یہ کیفیت ھمارے آب وھوا مین بہت ھی مشکل ھے کبھی یہ علامت تھی اب نہین ھے بہرحال اس کا علاج سودا کا پیدا کرنا ھے یاد رکھین یہ آخری والی مرض کی علامات مرض عاقونہ سے بالکل مشابہہ ھوتی ھین لیکن مرض عاقونا مین خصتین پہ اور عضوتناسل تک آنے والی نالیون پہ ورم ھوا کرتا ھے تمام قدیم حکماء نے جب بھی کوئی ایسا ممسک نسخہ جو امساک کو انتہائی طویل کرتا ھو اس کے ساتھ نسخہ کی سند کے لئے یا نسخہ کا رعب بڑھانے کے لئے ھمیشہ ساتھ توڑ بھی لکھے ھین کہ اگر انتشار نہ ھی ٹوٹ رھا ھو تو آپ اچار کھائین یا نمک چاٹین یا لیمن کھائین اب اچار اور لیمن والی تو ایک ھی بات تھی یعنی کھٹائی کا استعمال اور آپ جانتے ھی ھین اس سے سودا پیدا ھوا کرتی ھے یہ اس حالت مین زیادہ فائدہ مند تھا جب منی کی مقدار بھی بہت زیادہ ھو اور گاڑھی سویان بن کر نکلتی ھو ایمانداری کی بات ھے یہ کیفیت آج سے سوسال پہلے یا کم سے کم ستر سال پہلے تک بالکل تھی اس کی وجہ تھی اس دور مین غذا بالکل خالص اور سادہ تھی لوگ جو بھی غذا کھاتے تھے اس سے صالح الکیموس ھی بنتا تھا اس زمانہ مین اگر غذا صالح الکیموس بھی کھائی جاۓ تو اندر جاکر قوام ردی الکیموس ھی بنتا ھے پھر کہان وہ منی کی پیدائش اور کہان وہ طاقت سب کچھ غلط ھو چکا مین گھر سے نکلون اور لاھور تک جاؤن تو کم سے کم ایک وقت کا کھانا ساتھ لے جاتا ھون اور ھر ممکن وھان کے کھانون سے بچتا ھون اگر زیادہ دن ٹھہرنا پڑ جاۓ تو مکمل انتظام کے ساتھ جاتا ھون باقی پریشانی نہین ھوتی وھان گھر اپنا ھے پورے لاھور مین خالص دودھ کی چاۓ ملنی ممکن نہین ھے کالے خان کی چاۓ لاھور مین بہت مشہور ھے مین نے بھی وھان ایک گھونٹ چاۓ پی ھے بس مزا آگیا کیا بتاؤن خیر اپنے موضوع پہ آتے ھین آپ سوچ رھے ھون گے نمک سے کیسے انتشار ختم کیا جا سکتا ھے تو دوستو نمک کے زیادہ مقدار مین کھانے سے دوران خون قلب مین دورہ زیادہ کردیتا ھے جس کی وجہ سے عضوتناسل کی نالیون مین خون کا دباؤ کم ھو کر انتشار ٹوٹ جاتا ھے خیر اس مرض فریموس کا علاج علامات اور مزاج کے مطابق کرین اگر ریاح غلیظہ ھین تو ھینگ ماشہ واؤوڑنگ تین ماشہ نمک سنگ تین ماشہ زیرہ سفید چار ماشہ سنڈھ پانچ ماشہ کالی مرچ دو ماشہ مگھان ماشہ قسط 8ماشہ زردچوب ٩ماشہ چترک 10ماشہ اجمود 11ماشہ قند سیاہ تولہ پیس کرسفوف بنا لین تین ماشہ تک کھائین امید ھے آپ مرض اور اس کا علاج سمجھ گئے ھونگے بس اتنا ھی کافی ھے
ایک اھم بات۔۔ میری کوشش ھوتی ھے کہ آسان سے آسان الفاظ اور عام فہم انداز مین لکھون تاکہ سب سمجھ لین دراصل طب کی جو اصل زبان ھے اس کو سمجھنا ھرایک کے بس کی بات نہین ھے اور یہ بات بھی یاد رکھا کرین کہ مضمون کی شکل مین پوسٹ ھمیشہ اطبا کے لئے ھوتی ھے بعض دفعہ اصطلاحات استعمال کرنی پڑتی ھین جس کے ایک لفظ مین بہت لمبی تشریح ھوا کرتی ھے جیسے مین نے آج کی پوسٹ مین دو لفظ صالح الکیموس اور ردّی الکیموس لکھے ھین انہین اطبا اچھی طرح سمجھتے ھین ایسے الفاط کا مفہوم طب پڑھے بغیر سمجھنا بہت ھی مشکل ھوتا ھے اس لئے عام قاری ایسے سوالات کمنٹس مین نہ کیا کرین جن کا مفہوم آپ کو سمجھانا ممکن نہین یا بندہ ایک ماہ مین سمجھاسکے کل کسی نے مجھ سے انباکس پوچھ رکھا تھا کہ یہ کچلہ مدبر کیا چیز ھوتا ھے اب اس سوال کے جواب کے لئے پہلے تو اسے مدبر کا مفہوم سمجھاؤن پھر کچلہ بتاؤن خود اندازہ کر لین یہ دوچار گھنٹہ کاکام ھے
دوسری بات اکثر یہ دیکھا ھے گروپ مین پوسٹ پہلے سے میری لکھی ھوتی ھے لوگ باربار پھر اسی مرض کا سوال کررھے ھوتے ھین براہ کرم جو بھی نیا قاری گروپ مین آۓ مجھ سے سوال کرنے سے پہلے میری پوسٹین گروپ مین سرچ کر لیا کرین مزید کسی بھی پوسٹ کا آپ کو اگر لنک چاھیے ھوتا ھے تو سرمد وقاص صاحب سے کہا کرین وہ انشاء اللہ آپ کو لنک ضرور دین گے باقی انباکس نسخہ جات پوچھنے کے بجائے گروپ مین پڑھا کرین میرا اصول ھے مین کبھی بھی فیک نسخے نہین لکھتا یہ آپ سے وعدہ ھے مخلوق خدا کی خدمت کرنی ھے اللہ گواہ ھے وہ دیکھ رھا ھے مین اپنی طرف سے ھردوا درست لکھتا ھون اس مین غلطی کا شائبہ تک نہین ھوتا شفا تو میرے اللہ نے دینی ھے انشاء اللہ جو بھی شخص میری لکھی دوا بناۓ گا رزلٹ ضرور ملے گا اور میری کوشش ھوتی ھے سادہ اور آسان دوائیں لکھون تاکہ ھر کوئی خود سے بنا لے مشکل مین نہ پڑے پھر بھی بات کی سمجھ نہ آۓ تو کوشش کیا کرین اپنے کسی بھی قریبی اچھے طبیب سے رابطہ کرکے پوچھ لین اگر کوئی چارہ نہ ھو تو مین بتاؤن گا یا گروپ مین ھمارا کوئی بھی طبیب آپ کی راھنمائی ضرور کرے گا اپنے سوالات پوسٹ کی شکل مین پوچھا کرین کمنٹس مین نہ پوچھا کرین آپکا انتہائی شکریہ جو آپ نے مجھے اتنی دیر پڑھا جزاک اللہ ۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ پہ اپنی رحمتین نازل کرے ۔۔۔ آپ بہت ھی اچھے ھین۔۔میرے لئے بھی دعا کےلئے ھاتھ اٹھا دین

No comments:

Post a Comment