Monday, July 9, 2018

کشتہ جست بازاری اور خود ساختہ| kushta jast|zinc

۔۔۔۔۔ مطب کامل۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔ کشتہ جست بازاری اور خود ساختہ۔۔۔
Kushta jast | kushta zinc
چند روز ھوئے کسی نے ایک عجیب انکشاف کیا میرا اس طرف دھیان ھی نہین تھا اب کچھ پنسار والے بھی اس کام مین ملوث ھین جو بہت بڑا ظلم ھے
رنگ روغن کی دوکانون سے جست کا نرم اور سفید رنگ کاملائم سا پوڈر ملتا ھے جوکہ کیمیائی طور پہ جلایا ھوا زنک آکسائیڈ ھے جس کی کوئی قدروقیمت نہین ھے یہ پوڈر رنگ کرتے وقت بھرتی کا کام دیتا ھے اسے کسی تیل مین شامل کرکے لکڑی پہ استعمال کرتے ھین تاکہ زنگ نہ لگے البتہ سائیٹیفک سٹور سے زنک سلفیٹ کے نام سے ایک پوڈر ملتا ھے اسے بھی زیادہ سے زیادہ آنکھون کے امراض مین استعمال کیا جاسکتا ھے باقی امراض مین کھلانے کے لئے یہ بھی درست نہین ھے جبکہ پنساری اول الذکر زنک آکسائیڈکو بطورکشتہ جست لوگون کودے رھے ھین یہ ظلم ھے
اب یہ بات بھی سو فیصد درست ھے کہ جست ایک عنصر ھے اور ھمارے بدن مین پایا جاتا ھے بلکہ اس کی کمی سے اعضاء کی نشوونما رک جایا کرتی ھے جدید ترین تحقیقات سے ثابت ھے کہ انسانی جسم کی نشوونما بلکہ جسم کی بقا بلکہ ارتقا بھی جست سے ھوا کرتی ھے قد کارک جانا یعنی چھوٹا قد رہ جانے کا سبب بھی جست کی کمی سے ھی ھوتا ھے یہان تک کہ اس کا عمل دخل اور اثر پیدائشی عمل مین جین پر بھی ھوتا ھے اس سے بھی بڑھ کر آپ کی دماغی صلاحیتین بھی اس کی کمی سے متاثر ھوتی ھین اور تو اور جنسی طور پہ جنسی امراض بلکہ مادہ منویہ کے امراض بھی کشتہ جست کی شدید ضرورت ھے مختصر الفاظ مین آپ کو بہت کچھ آگاہ کردیا ھے پوسٹ بار بار پڑھین توجہ سے بہت کچھ سمجھ آئے گا اسے خود تیار کرین طریقہ لکھے دیتا ھون جدید تحقیقات کیا ھین اس کی تشریح پھر کبھی لکھین گے
125گرام جست لین اسے پگھلاکر اٹ سٹ بوٹی یا بکن بوٹی یا ھرن کھری جسے پنجابی مین لیلی کہتے ھین کسی بھی ایک بوٹی کا سفوف چٹکی چٹکی ڈالتے جائین ساتھ ساتھ نیم یا آک کے ڈنڈے سے ھلاتے جائین کچھ دیر بعد جست سفوف بن جائے گا اب اس مین دھی کا ترش پانی ڈال کر کھرل کرین پانی اتنا ھی دہی کا ڈالنا ھے جس سے کھرل ھو جائے اور پتلی سی ٹکیا بنا کر معروف طریقہ سے چھ کلو کی آگ دے دین انتہائی ملائم پھول کر کشتہ جست تیار ھو جائے گا یہ کشتہ مذکورہ افعال مین بے مثل ھے اپنے استعمال مین لاوین بازاری کشتہ جست سے بچین

No comments:

Post a Comment