Saturday, July 7, 2018

ھاتھ پاؤن کی جلن|Sugar Sideeffect

.... مطب کامل .........
#Sugar,#Diabetes
..... ھاتھ پاؤن کی جلن ......
آج بھی دو پوسٹین لگی ھوئی ھین کہ ھاتھ پاؤن کی جلن کا علاج بتائین یہ ھاتھ پاؤن مین جلن یا ساڑ پڑنا بعض اوقات یون محسوس ھوتا ھے کہ جوتے بھی جل جائین گے
بھئی اس مین علامات کے ساتھ کفس سوزاحراق کا انطباق کرین اور جلن دار مادے کا اخراج ھمیشہ بذریعہ پیشاب کرنا چاھیے بذریعہ پاخانہ نہین کرنا چاھیے آسان سا علاج ھوتا ھے اس کا کرین انشاء اللہ فورا شفا حاصل ھو گی حب بندق اعصابی ملین شورہ کبدی اور سفوف گاؤزبان دین پہلے روز ھی جلن رک جاۓ گی
حب بندق... چھلکا ریٹھا .. گندھک آملہ سار .. رائی برابر وزن پیس کر نخودی گولیان بنا لین ایک تا دوگولی دن مین تین بار
شورہ کبدی..مرچ سیاہ 50گرام پیس لین اور دو تولہ قلمی شورہ کو آگ پہ پگھلا کر چٹکی چٹکی ڈالکر سب مرچ ختم کر نیچے اتار کر پیس کر رکھ لین آدھی تا ایک رتی دن مین تین بار دین
اعصابی ملین...قلمی شورہ 30گرام .تخم کاسنی 50گرام . جوکھار50گرام . گل سرخ 80گرام پیس کر سفوف بنا لین ایک تادو ماشہ دن مین تین بار دین
سفوف گاؤزبان .. گاؤزبان 100گرام گلوکوز 100گرام گل سرخ 100گرام پیس لین ایک تا دو ماشہ دن مین تین بار دین
یاد رکھین مرض کی وجوھات تلاش کرنا از حد پھر بھی ضروری ھے کیونکہ بعض اعصابی یعنی بلغمی شوگر کے مریضون کے بھی پاؤن مین بڑی جلن ھوتی ھے اس کا سبب تسکین قلب ھوتا ھے کیونکہ وہ دور ترین علاقہ مین اپنی قوت نہین پہنچا سکتا اب اس کا علاج تسکین قلب کی صورت والا ھی کرین
مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہین آئی کہ مریض اپنی مرض کی سب علامات بتانے سے ھمیشہ گریز کیون کرتا ھے مرض کی تکلیف اور اذیت کے سبب سانس بھی نہین نکل رھا ھوتا بات پھر بھی نہین بتاۓ گا اب آج کی دونون پوسٹین خود ملاحظہ فرما لین جن مین ایک ھی فقرہ لکھا ھے کہ ھاتھ پاؤن کی جلن کا علاج بتا دین آگے کچھ بھی نہین لکھا اب آگے پیچھے کچھ بھی علم نہین ھے کہ ھاتھ پاؤن کیون جل رھے ھین باقی علامات کوئی بھی نہین لکھی ھین ھوسکتا ھے ان دونون نے سیدھے سیدھے پاؤن رکھے ھی دھکتے کوئلون پہ رکھے ھون اور اس وجہ سے جل رھے ھون تو بھائی پاؤن ھی آگ سے ھٹا لو جلن رک جاۓ گی میری مراد یہ بھی ھے اگر مریض ایسی خوراک یا کوئی ایسی دوا بھی پہلے سے کھا رھا ھو جس سے جلن دار مادہ پیدا ھوتا ھے وہ نہ بتاۓ گا نہ چھوڑے گا بس علاج ضرور پوچھے گا
اللہ تعالی سب کو ھدایت دے ھمیشہ پوسٹ لکھتے وقت پوری مرض لکھا کرین

No comments:

Post a Comment