Tuesday, July 31, 2018

سنکھ|

 اندھیری جگہ پر روزانہ بلا ناغہ رات کو یہ آیت مبارکہ بلا کمی بیشی 117 مرتبہ 40 یوم تک پڑھا کریں ۔۔ عامل ھو جائیں گے ۔۔ پھر روزانہ سات مرتبہ پڑھ لیا کریں تاکہ عمل قائم رھے ۔۔ کوئی بھی کتنا ھی زھریلا کیڑا کاٹ لے ۔۔ کاٹی ھوئ جگہ کے گرد انگشت شہادت گھماتے رھیں اور ھر مرتبہ گھمانے کے ساتھ آیت پڑھتے رھیں ۔۔ ایک سانس میں سات مرتبہ پڑھیں اور سات مرتبہ انگلی گھمانی ھے ۔۔ باذن اللہ اسی وقت ٹھیک ھو جائیگا ۔۔ آیت مبارکہ یہ ھے ۔۔

و اذا بطشتم بطشتم جبارین ۔۔

( دوائی کا نسخہ ) 

سنکھ کو کوئلوں کی آگ سے کشتہ کر لیں ۔۔ جس قدر سنکھ ھو اس سے نصف نوشادر باریک کیا ھوا لیں ۔۔ مٹی کا ایسا کوزہ لیں جس میں یہ مصالحہ پورا فٹ آجائے ۔۔ اگر خلا رھے تو مزید کشتہ سنکھ سے پر کر دیں ۔۔ نصف سنکھ نیچے اوپر نوشادر پھر نصف سنکھ اوپر دیکر منہ پر ٹھیکری دیکر اچھی طرح گلحکمت کرکے خشک ھونے پر گڑھے میں پندرہ کلو اوپلوں کی آگ دیں ۔۔ سرد ھونے پر نکالکر کسی پلاسٹک ، شیشہ یا چینی کے برتن میں ڈالکر قدرے ٹیڑھا کر کے رکھ دیں ۔۔ ھوائ روغن بننا شروع ھو جائیگا ۔۔ اس روغن کو علیحدہ محفوظ کرلیں ۔۔ ایک قطرہ ڈسے مقام پر لگائیں اور 2 قطرے پلائیں ۔۔ ان شاء اللہ خیر ھوگی ۔۔

بچا ھوا سنکھ کا کشتہ 2 تا 4 چاول دمہ ، کھانسی ، عظم الکبد و فیٹی لیور  اور بزرگئ سپرز یعنی عظم الطحال کیلئے دیں ۔۔ ان شاء اللہ المستعان جلد خیر ھوگی ۔۔ براہ کرم ھدیہ نہ لیں تو بہتر ۔۔ اگر اپنی خوشی سے کوئی کچھ بھی دے تو اول انکار کرے ۔۔ اگر معطی اصرار کرے تو قبول کرلے لیکن خود طلب نہ کرے ۔۔ شکریہ ۔۔

No comments:

Post a Comment